زبُور 90 — Urdu
The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)
The Law
History
Poetry & Wisdom
The Prophets
The Gospels & Acts
The Letters
Prophecy
“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39
Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)
1خُداوؔند! پُشت در پُشت آپ ہی ہماری قِیام گاہ رہے ہیں۔
2اِس سے پہلے کہ پہاڑ پیدا ہُوئے یا آپ زمین اَور دُنیا کو وُجُود میں لائے، اَزل سے اَبد تک آپ ہی خُدا ہیں۔
3آپ اِنسانوں کو یہ کہتے ہُوئے، ”پھر خاک میں لَوٹاتے ہیں کہ اَے بنی آدمؔ! خاک میں لَوٹ جاؤ۔“
4کیونکہ آپ کی نظر میں ہزار بَرس گزرے ہُوئے کل کی مانند ہیں، یا رات کے ایک پہر کی طرح۔
5آپ آدمیوں کو موت کے سیلاب میں بہا لے جاتے ہیں؛ وہ صُبح کو اُگنے والی گھاس کی مانند ہوتے ہیں۔
6اَیسی سرسبز گھاس جو صُبح کو لہلہاتی ہے، لیکن شام کو مُرجھاتی اَور سُوکھ جاتی ہے۔
7ہم آپ کے قہر سے فنا ہو گئے اَور آپ کی خفگی سے گھبرا گیٔے ہیں۔
8آپ نے ہماری بد کرداریوں کو اَپنے سامنے، اَور ہمارے پوشیدہ گُناہوں کو اَپنی حُضُوری کی رَوشنی میں رکھا ہُواہے۔
9ہمارے زندگی کے تمام دِن آپ کے غضب میں بیت جاتے ہیں؛ اَور ہم اَپنے سال آہ کی طرح گزارتے ہیں۔
10ہماری عمر کی میعاد محض ستّر بَرس ہے، اَور اگر ہم میں قُوّت ہو تو اسّی بَرس؛ لیکن یہ عرصہ محض مشقّت اَور رنج و غم میں گزر جاتا ہے، کیونکہ یہ دِن جلد چلے جاتے ہیں اَور ہم رخصت ہو جاتے ہیں۔
11آپ کے قہر کی شِدّت کو کون جانتا ہے؟ کیونکہ آپ کے غضب اَور آپ کے خوف کی شِدّت یکساں ہے۔
12ہمیں صحیح طور سے اَپنی زندگی کے دِن گننا سکھائیں، تاکہ ہمارے دِل کو دانائی حاصل ہو۔
13اَے یَاہوِہ! ترس کھایٔیں، آخِر یہ کب تک ہوتا رہے گا؟ اَپنے خادِموں پر رحم فرمائیں۔
14صُبح کو ہمیں اَپنی لافانی مَحَبّت سے آسُودہ کریں، تاکہ ہم خُوشی سے گائیں اَور عمر بھر شادمان رہیں۔
15جتنے دِن آپ نے ہمیں دُکھ دیا اَور جتنے سال ہم مُصیبت میں رہے، اُتنے ہی عرصہ تک ہمیں خُوشی عنایت فرمائیں۔
16آپ کے کارنامے آپ کے خادِموں پر، اَور آپ کی شوکت اُن کی اَولاد پر ظاہر ہو۔
17ہمارے خُداوؔند خُدا کا لُطف و کرم ہم پر بنا رہے؛ ہمارے ہاتھوں کے کام ہمارے لیٔے کامیابی لائیں۔ آپ ہمارے ہاتھوں کے کام کو ترقّی بخشیں۔
BIBLE