زبُور 24 — Urdu
The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)
The Law
History
Poetry & Wisdom
The Prophets
The Gospels & Acts
The Letters
Prophecy
“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39
Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)
1یہ زمین اَور اُس کی ساری چیزیں یَاہوِہ ہی کی مِلکیّت ہیں، جہان اَور اہلِ جہان بھی جو اِس میں رہتے سَب اُن ہی کے ہیں؛
2کیونکہ اُن ہی نے سمُندروں کے اُوپر اُس کی بُنیاد رکھی اَور سیلابوں پر اُسے قائِم کیا۔
3یَاہوِہ کے پہاڑ پر کون چڑھے گا؟ اَور اُن کے پاک مَقدِس میں کون کھڑا رہے گا؟
4وُہی جِس کے ہاتھ صَاف اَور دِل پاک ہو، جسے بُتوں سے کویٔی رغبت نہیں اَورجو جھُوٹی قَسم نہیں کھاتا۔
5وہ یَاہوِہ کی طرف سے برکت پایٔےگا اَور اَپنے مُنجّی خُدا کی طرف سے بَری ہونے کا حق۔
6آپ کے طالبوں کی پُشت اَیسی ہی ہوتی ہے، یہی آپ کی نظرِکرم کے خواہاں ہیں، اَے یعقوب کے خُدا۔
7اَے پھاٹکو! اَپنے سربُلند کرو؛ اَے قدیم دروازو! اُونچے ہو جاؤ، تاکہ جلال کا بادشاہ داخل ہو۔
8یہ جلال کا بادشاہ کون ہے؟ یَاہوِہ، جو قوی اَور قادر، یَاہوِہ جو جنگ میں زورآور ہیں۔
9اَے پھاٹکو، اَپنے سربُلند کرو؛ اَے قدیم دروازو! اُونچے ہو جاؤ، تاکہ جلال کا بادشاہ داخل ہو۔
10یہ جلال کا بادشاہ کون ہے؟ قادرمُطلق یَاہوِہ خُدا۔ وُہی جلال کا بادشاہ ہیں۔
BIBLE