GRACE TEAM UNIVERSITYStudy to shew thyself approved unto God — 2 Timothy 2:15
SCRIBE’S TREASURETHY WORD IS TRUTHPRAISE YE THE LORD

زبُور 76 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH

The Law

History

Poetry & Wisdom

The Prophets

The Gospels & Acts

The Letters

Prophecy

✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

123456789101112131415161718192021222324252627282930313233343536373839404142434445464748495051525354555657585960616263646566676869707172737475767778798081828384858687888990919293949596979899100101102103104105106107108109110111112113114115116117118119120121122123124125126127128129130131132133134135136137138139140141142143144145146147148149150
زبُور 76
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ تاردار سازوں کے ساتھ۔ آسفؔ کا زبُور۔ ایک نغمہ۔

1خُدا یہُوداہؔ میں مشہُور ہے؛ اُن کا نام اِسرائیل میں عظیم ہے۔

2اُن کا خیمہ شالمؔ میں، اَور اُن کی قِیام گاہ صِیّونؔ میں ہے۔

3وہاں اُنہُوں نے چمکدار تیروں کو، اَور ڈھالوں، تلواروں اَور اسلحہ جنگ کو توڑ ڈالا۔

4آپ جلال سے مُنوّر ہیں، اَور اُن پہاڑوں سے بھی زِیادہ دلکش ہے جو شِکار کئے جانے والے جانوروں سے بھرے پڑے ہیں۔

5سُورما فَوجی لُٹ گیٔے، اَور اَپنی آخِری نیند سو رہے ہیں؛ سُورماؤں میں سے کسی کا ہاتھ بھی کام نہیں کرتا۔

6اَے یعقوب کے خُدا! آپ کی ڈانٹ سے، گھوڑے اَور رتھ، دونوں بے حس و حرکت پڑے ہیں۔

7صِرف آپ ہی سے ڈرنا چاہئے، اَور جَب آپ خفا ہو تو کون آپ کے سامنے کھڑا رہ سَکتا ہے؟

8آپ نے آسمان پر سے فیصلہ سُنایا، اَور زمین ڈر کر چُپ ہو گئی۔

9جَب آپ اَے خُدا، اِنصاف کرنے کے لیٔے اُٹھیں، تاکہ مُلک کے تمام مظلوم بچا لئے جائیں،

10بے شک اِنسان کے خِلاف آپ کا غضب، آپ کی سِتائش کا باعث بنتا ہے، اَورجو آپ کے غضب سے بچ جاتے ہیں عِبرت حاصل کرتے ہیں۔

11یَاہوِہ، اَپنے خُدا کے لیٔے مَنّت مانو اَور پُوری کرو؛ اَور اِردگرد کے سَب لوگ اُن کے لیٔے جِن سے ڈرنا واجِب ہے، عطیات لائیں۔

12خُدا حُکمرانوں کے حوصلے پست کرتے ہیں؛ اَور دُنیا کے بادشاہ اُن کا خوف مانتے ہیں۔

← زبُور 75 زبُور 77 →