زبُور 8 — Urdu
The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)
The Law
History
Poetry & Wisdom
The Prophets
The Gospels & Acts
The Letters
Prophecy
“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39
Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)
1اَے یَاہوِہ، ہمارے خُداوؔند، آپ کا نام ساری زمین پر کیسا زبردست ہے! آپ نے آسمان پر اَپنا جلال قائِم کیا ہے۔
2اَپنے دُشمنوں کے باعث بچّوں اَور شیرخواروں کے لبوں سے بھی آپ نے اَپنی حَمد کروائی، تاکہ اَپنے حریفوں اَور اِنتقام لینے والوں کو خاموش کر دیں،
3جَب مَیں آپ کے آسمان پر، جو آپ کی دستکاری ہے، اَور چاند اَور سِتاروں پر، جنہیں آپ نے اُن کی جگہوں پر قائِم کیا ہے،
4تو پھر اِنسان کیا چیز ہے کہ آپ اُس کا خیال کریں؟ اَور اِبن آدمؔ کیا ہے کہ آپ اُس کی خبرگیری کریں؟
5اَور آپ نے اِنسان کے سَر پر جلال اَور عِزّت کا تاج پہنایا، کیونکہ خُدا آپ نے اُسے فرشتوں سے کچھ ہی کمتر بنایا ہے۔
6خُدا آپ نے اُسے اَپنی دستکاری پر تسلُّط بخشا؛ اَور سَب کچھ اُن کے قدموں کے نیچے کر دیا:
7یعنی سَب بھیڑ بکریاں اَور گائے بَیل، اَور جنگل کے درندے،
8آسمان کے پرندے، اَور سمُندر کی مچھلیاں، اَور جتنے جاندار سمُندروں کی راہوں میں تیرتے ہیں۔
9اَے یَاہوِہ، ہمارے خُداوؔند، آپ کا نام زمین پر کیسا زبردست ہے!
BIBLE