زبُور 19 — Urdu
The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)
The Law
History
Poetry & Wisdom
The Prophets
The Gospels & Acts
The Letters
Prophecy
“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39
Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)
1آسمان خُدا کا جلال ظاہر کرتا ہے؛ اَور فِضا اُس کی دستکاری دِکھاتی ہے۔
2ہر دِن اگلے دِن کے لیٔے خُدا کی شان کے بارے میں بات کرتا ہے؛ اَور رات اگلی رات کو حِکمت کو ظاہر کرتی ہے۔
3آسمان و فضا کی کویٔی اَیسی زبان، یا کلام نہیں؛ جِس میں اُس کی آواز نہ سُنایٔی دیتی ہو۔
4پھر بھی اُن کی آواز ساری رُوئے زمین پر، اَور اُن کا کلام دُنیا کی اِنتہا تک پہُنچتا ہے۔ خُدا نے آسمان میں آفتاب کے لیٔے ایک خیمہ کھڑا کیا ہے۔
5آفتاب جو دُلہا کی مانند، اَپنی خلوت گاہ سے نکلتا ہے، جَیسے کویٔی پہلوان، اَپنی دَوڑ دَوڑنے کے لیٔے خُوش ہوتاہے۔
6وہ آسمان کے ایک سِرے سے نکلتا ہے، اَور دُوسرے سِرے تک گشت کرتا ہے؛ اَور اُس کی حرارت سے کویٔی چیز پوشیدہ نہیں رہتی۔
7یَاہوِہ کے آئین کامل ہے، جو جان کو تقویّت بخشتی ہے، یَاہوِہ کے شہادتیں قابلِ اِعتماد ہیں، جو سادہ دِل کو دانشمند بنا دیتے ہیں۔
8یَاہوِہ کے فرمان راست ہیں، جو دِل کو راحت بخشتے ہیں۔ یَاہوِہ کے اَحکام درخشاں ہیں، جو آنکھوں کو مُنوّر کرتے ہیں۔
9یَاہوِہ کا خوف پاک ہے، جو اَبد تک قائِم رہتاہے۔ یَاہوِہ کے قوانین یقینی، اَور بالکُل راست ہیں۔
10وہ قوانین سونے سے بیش قیمت ہیں، بَلکہ کندن سے بھی زِیادہ، وہ شہد سے بھی زِیادہ شیریں ہیں، بَلکہ چھتّے سے ٹپکتے ہُوئے شہد سے بھی زِیادہ شیریں۔
11اُن ہی سے آپ کا خادِم تنبیہ پاتاہے؛ اُن پر عَمل کرنے میں بڑا اجر ہے۔
12اَپنی خطاؤں کو کون سمجھ سَکتا ہے؟ میرے نادانستہ عیب مُعاف فرمائیں۔
13اَپنے خادِم کو دانستہ گُناہوں سے بھی باز رکھیں؛ وہ مُجھ پر غالب نہ آئیں۔ تَب میں بے اِلزام ٹھہروں گا، اَور گُناہِ کبیرہ سے بچا رہُوں گا۔
14اَے میرے یَاہوِہ، میری چٹّان اَور میرے نَجات دِہندہ، میرے مُنہ کا کلام اَور میرے دِل کی خُوشی آپ کے حُضُور مقبُول ٹھہرے۔
BIBLE