زبُور 59 — Urdu
The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)
The Law
History
Poetry & Wisdom
The Prophets
The Gospels & Acts
The Letters
Prophecy
“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39
Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)
1اَے خُدا، مُجھے میرے دُشمنوں سے رِہائی بخشیں؛ میرے خِلاف اُٹھنے والوں سے میری حِفاظت کریں۔
2مُجھے بدکرداروں سے چھُڑائیں اَور خُونخوار آدمیوں سے بچائیں۔
3دیکھو، وہ کیسے مُجھے ہلاک کرنے کی تاک میں بیٹھے ہیں! اَے یَاہوِہ، مَیں نے کویٔی خطا یا گُناہ نہیں کیا تو بھی خُونخوار لوگ میرے خِلاف سازش کر رہے ہیں۔
4مَیں نے کویٔی قُصُور نہیں کیا تو بھی وہ مُجھ پر حملہ کرنے کے لیٔے تیّار بیٹھے ہیں۔ میری مدد کے لیٔے اُٹھیں، میری حالت دیکھیں!
5اَے قادرمُطلق یَاہوِہ خُدا، اِسرائیل کے خُدا، سَب قوموں کو سزا دینے کے لیٔے جاگیں؛ کسی بھی بدکار دغاباز پر رحم نہ کریں۔
6میرے دشمن شام کو کُتّوں کی مانند غرّاتے ہُوئے لَوٹ آتے ہیں، اَور شہر کے گِرد گشت لگاتے ہیں۔
7دیکھو، وہ اَپنے مُنہ سے کیا اُگلتے ہیں، اُن کے لبوں سے تلواریں نکلتی ہیں، وہ اَپنے آپ سے کہتے ہیں، ”اَب کویٔی سُننے والا نہیں؟“
8لیکن اَے یَاہوِہ، آپ اُن پر قہقہہ لگائیں؛ آپ اُن سَب قوموں کا مضحکہ اُڑائیں۔
9اَے میری قُوّت! مُجھے آپ کی ہی آس ہے؛ اَے خُدا، آپ میرا قلعہ ہیں،
10میرے خُدا، میرے حبیب۔ خُدا میرے آگے آگے چلیں گے، اَور مُجھ پر بہتان باندھنے والوں پر مُجھے خُوش ہونے کا موقع دیں گے۔
11لیکن اَے خُداوؔند، اَے ہماری سِپر، اُنہیں قتل نہ کریں، کہیں اَیسا نہ ہو کہ میرے لوگ بھُول جائیں۔ بَلکہ اَپنی قُدرت سے اُنہیں مُنتشر کر دیں اَور اُنہیں پست کر دیں۔
12تاکہ اَپنے مُنہ کے گُناہوں، اَور اَپنے لبوں کے کلام کے باعث، وہ اَپنے غُرور میں پکڑے جایٔیں۔ اُن کی لعنت اَور دروغ گوئی کے باعث،
13اُنہیں اَپنے غضب میں فنا کر دیں، یہاں تک کہ وہ نِیست و نابود ہو جایٔیں۔ تَب دُنیا کی اِنتہا تک سَب کو مَعلُوم ہو جائے گا کہ خُدا یعقوب پر حُکمرانی کرتے ہیں۔
14میرے دشمن شام کو، کُتّوں کی مانند غرّاتے ہُوئے لَوٹ آتے ہیں، اَور شہر کے گِرد گشت لگاتے ہیں۔
15وہ کھانے کے لیٔے مارے مارے پھرتے ہیں اَور اگر سَیر نہ ہوں تو چیختے چلاّتے ہیں۔
16لیکن مَیں آپ کی قُدرت کا نغمہ گاؤں گا، اَور صُبح کو آپ کی شفقت و مَحَبّت کا نغمہ گاؤں گا؛ کیونکہ آپ میرا قلعہ ہیں، مُصیبت میں میری پناہ گاہ۔
17اَے میری قُوّت! مَیں آپ کی مدح سرائی کروں گا؛ کیونکہ اَے خُدا آپ میرا قلعہ ہیں، اَور میرے حبیب خُدا ہیں۔
BIBLE