زبُور 47 — Urdu
The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)
The Law
History
Poetry & Wisdom
The Prophets
The Gospels & Acts
The Letters
Prophecy
“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39
Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)
1اَے سَب قوموں تالیاں بجاؤ؛ خُوش آوازی سے خُدا کے لیٔے نعرے مارو۔
2یَاہوِہ خُداتعالیٰ کس قدر مُہیب ہے، جو تمام رُوئے زمین کے عظیم بادشاہ ہے!
3اُنہُوں نے قوموں کو ہمارے قدموں میں کر دیا، اَور مُختلف اُمّتوں کو ہمارے قدموں کے نیچے ڈال دیا۔
4اُنہُوں نے ہمارے لیٔے ہماری مِیراث چُن لی، جو اُس کے عزیز یعقوب کے لیٔے فخر کا باعث ہے۔
5خُدا نے خُوشی کے نعروں کے ہمراہ، اَور یَاہوِہ نے نرسنگوں کی آواز کے درمیان صعُود فرمایا۔
6خُدا کی مدح سرائی کرو، مدح سرائی کرو؛ ہمارے بادشاہ کی مدح سرائی کرو، مدح سرائی کرو۔
7کیونکہ خُدا ساری زمین کا بادشاہ ہے؛ اُس کی تعریف میں نغمہ سِرا ہو جاؤ۔
8خُدا قوموں پر حُکمرانی کرتا ہے؛ خُدا اَپنے مُقدّس تخت پر بیٹھا ہے۔
9قوموں کے سردار اَبراہامؔ کے خُدا کی اُمّت میں شامل ہونے کے لیٔے اِکٹھّے ہو جاتے ہیں، کیونکہ زمین کے ڈھالیں خُدا کی ہیں؛ وہ نہایت ہی بُلند ہے۔
BIBLE