زبُور 58 — Urdu
The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)
The Law
History
Poetry & Wisdom
The Prophets
The Gospels & Acts
The Letters
Prophecy
“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39
Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)
1اَے حُکمرانو! کیا تُم واقعی راست گو ہو؟ کیا تُم اِنسانوں میں دیانتداری سے اِنصاف کرتے ہو؟
2نہیں! بَلکہ تُم اَپنے دِل میں بےاِنصافی کو جگہ دیتے ہو، اَور تمہارے ہاتھ زمین پر تشدّد پھیلاتے ہیں۔
3بدکار لوگ پیدائش ہی سے گُمراہ ہو جاتے ہیں؛ ماں کے پیٹ سے ہی جھُوٹ پھیلا کر راہ سے بھٹک جاتے ہیں۔
4اُن کا زہر سانپ کے زہر کی مانند ہوتاہے، اُس ناگ کے زہر کی طرح جو اَپنے کان بند کر لیتا ہے،
5اَور سپیرے کی بین کی طرف توجّہ ہی نہیں دیتا، خواہ وہ دلفریبی ہو اَور کتنی ہی مہارت کیوں نہ رکھتا ہو۔
6اَے خُدا، اُن کے مُنہ کے دانت توڑ دیں؛ اَے یَاہوِہ، اُن شیر ببروں کی داڑھیں ریزہ ریزہ کر دیں!
7اُنہیں بہتے ہُوئے پانی کی مانند غائب کر دیں؛ اَور جَب وہ کمان کھینچیں تو اُن کے تیر کُند ہو جایٔیں۔
8گھُونگے کے مانند جو چلتے چلتے پگھل جاتا ہے، یا عورت کے ساقط حَمل کی مانند وہ بھی سُورج کی رَوشنی نہ دیکھ پائیں۔
9اِس سے پہلے کہ تمہاری ہڈّیوں کو کانٹوں کی آنچ لگے۔ خواہ وہ ہرے ہوں یا خشک۔ بگُولا اُنہیں اُڑا لے جائے۔
10راستباز اِس اِنتقام سے خُوش ہوں گے، اَور اَپنے پاؤں بدکاروں کے خُون میں دھولیں گے۔
11تَب لوگ کہیں گے، ”یقیناً راستباز اَب بھی اجرپاتے ہیں؛ بے شک خُدا ہے جو زمین پر اِنصاف کرتا ہے۔“
BIBLE