زبُور 41 — Urdu
The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)
The Law
History
Poetry & Wisdom
The Prophets
The Gospels & Acts
The Letters
Prophecy
“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39
Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)
1مُبارک ہے وہ جو کمزور کا خیال رکھتا ہے؛ یَاہوِہ اُسے مُصیبت کے وقت بچاتے ہیں۔
2یَاہوِہ اُس کی حِفاظت کریں گے اَور اُسے زندہ رکھیں گے؛ اَور اُسے زمین پر برکت دیں گے اَور اُسے اُس کے حریفوں کی مرضی پر نہ چھوڑیں گے۔
3یَاہوِہ اُسے اُس کے بِستر علالت پر سنبھالیں گے اَور اُسے بیماری کے بِستر سے اُٹھا کھڑا کریں گے۔
4مَیں نے دعا کی: ”اَے یَاہوِہ، مُجھ پر رحم کریں؛ مُجھے شفا بخشیں کیونکہ مَیں نے آپ کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔“
5میرے دُشمن عداوت سے میرے متعلّق کہتے ہیں کہ ”یہ کب مَرے گا اَور اُس کا نام کب مٹے گا؟“
6جَب کویٔی میری عیادت کو آتا ہے، تو وہ جھُوٹ بَکتا ہے اَور اُس کا دِل بدی کی باتوں سے بھرا ہوتاہے؛ تَب وہ باہر جا کر اُس کا ذِکر کرتا ہے۔
7میرے سارے دُشمن میرے خِلاف سرگوشی کرتے ہیں؛ وہ میرے بارے میں اَپنے ذہن میں بُرے خیالات رکھتے ہیں
8اَور کہتے ہیں، ”اُسے کویٔی گھِنونا مرض لاحق ہو گیا ہے؛ اَور جہاں وہ اَب پڑا ہے وہاں سے ہرگز نہ اُٹھ پایٔےگا۔“
9بَلکہ میرے عزیز دوست نے بھی، جِس پر مُجھے بھروسا تھا، اَورجو میری روٹی کھاتا ہے، وُہی مُجھ پر لات اُٹھاتا ہے۔
10لیکن اَے یَاہوِہ، آپ مُجھ پر رحم کریں؛ مُجھے اُٹھا کھڑا کریں تاکہ میں اُنہیں بدلہ دُوں۔
11اُس سے میں جان گیا کہ آپ مُجھ سے خُوش ہیں، کہ میرا دُشمن مُجھ پر فتح نہیں پاتا۔
12آپ میری راستی میں مُجھے سنبھالتے ہیں اَور ہمیشہ اَپنی حُضُوری میں قائِم رکھتے ہیں۔
13بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ، اَزل سے اَبد تک سِتائش ہو، آمین ثُمّ آمین۔
BIBLE