GRACE TEAM UNIVERSITYStudy to shew thyself approved unto God — 2 Timothy 2:15
SCRIBE’S TREASURETHY WORD IS TRUTHPRAISE YE THE LORD

زبُور 140 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH

The Law

History

Poetry & Wisdom

The Prophets

The Gospels & Acts

The Letters

Prophecy

✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

123456789101112131415161718192021222324252627282930313233343536373839404142434445464748495051525354555657585960616263646566676869707172737475767778798081828384858687888990919293949596979899100101102103104105106107108109110111112113114115116117118119120121122123124125126127128129130131132133134135136137138139140141142143144145146147148149150
زبُور 140
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے داویؔد کا زبُور۔

1اَے یَاہوِہ، مُجھے بدکردار اِنسانوں سے چھُڑائیں؛ ظالموں سے میری حِفاظت کریں،

2جو اَپنے دِل میں بُرے منصُوبے باندھتے ہیں اَور ہر روز جنگ برپا کرتے ہیں۔

3وہ اَپنی زبانوں کو سانپ کی مانند تیز کرتے ہیں؛ اَور اُن کے لبوں پر افعی کا زہر ہوتاہے۔

4اَے یَاہوِہ، مُجھے بدکاروں کے ہاتھ سے بچائیں؛ اَور ظالموں سے میری حِفاظت کریں جِن کا اِرادہ ہے کہ میرے پاؤں اُکھاڑ دیں۔

5مغروُروں نے میرے لیٔے ایک پھندا چھُپا رکھا ہے؛ اُنہُوں نے اَپنے جال کی رسّیاں پھیلا دی ہیں اَور میری راہ میں میرے لیٔے پھندے لگا رکھے ہیں۔

6اَے یَاہوِہ، مَیں آپ سے کہتا ہُوں، ”آپ میرے خُدا ہیں۔“ اَے یَاہوِہ، میری فریاد پر کان لگائیں۔

7اَے یَاہوِہ قادر، میری نَجات کی قُوّت، جو جنگ کے دِن میرے سَر کی حِفاظت کرتا ہے۔

8اَے یَاہوِہ، بدکار لوگوں کی مُرادیں پُوری نہ ہونے دیں؛ اُن کے منصُوبے کامیاب نہ ہونے پائیں، ورنہ وہ مغروُر ہو جایٔیں گے۔

9میرے گھیرنے والے دُشمنوں کے سَر پر؛ اُن ہی کے لبوں کی شرارت آ پڑے۔

10اُن پر دہکتے اَنگارے گریں؛ اَور وہ آگ میں پھینک دئیے جایٔیں، اَور کیچڑ سے بھرے ہُوئے گڑھوں میں ڈالے جایٔیں کہ پھر کبھی اُٹھ نہ سکیں۔

11بدگو مُلک میں قدم نہ جما سکیں؛ اَور تشدّد پسند لوگ مُصیبت کا شِکار ہو جایٔیں۔

12میں جانتا ہُوں کہ یَاہوِہ غریبوں کا اِنصاف کرتے ہیں اَور مُحتاجوں کی حمایت کرتے ہیں۔

13یقیناً راستباز آپ کے نام کی سِتائش کریں گے اَور صادق آپ کی حُضُوری میں رہیں گے۔

← زبُور 139 زبُور 141 →