زبُور 60 — Urdu
The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)
The Law
History
Poetry & Wisdom
The Prophets
The Gospels & Acts
The Letters
Prophecy
“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39
Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)
1اَے خُدا، آپ نے ہمیں ردّ کر دیا اَور ہم پر ٹوٹ پڑے ہیں؛ آپ خفا ہو چُکے ہیں۔ اَب ہمیں بحال کریں!
2آپ نے زمین کو لرزا دیا ہے اَور اُسے پھاڑ ڈالا ہے؛ اُس کے شگاف بھر دیں کیونکہ وہ تھرتھرا رہی ہے۔
3آپ نے اَپنے لوگوں کو مایوس کُن لمحے دِکھائے؛ آپ نے ہمیں لڑکھڑا دینے والا انگوری شِیرہ پِلایا۔
4لیکن جو آپ کا خوف مانتے ہیں اُن کی خاطِر آپ نے ایک پرچم برپا کیا ہے جہاں وہ کمانوں کا مُقابلہ کرنے کے لیٔے جمع ہو سکیں۔
5اَپنے داہنے ہاتھ سے ہمیں بچائیں اَور ہماری مدد کریں، تاکہ آپ کے محبُوب رِہائی پائیں۔
6خُدا نے اَپنے پاک مَقدِس سے فرمایاہے: ”میں فخر و مسرّت کے ساتھ شِکیمؔ کے شہر کو تقسیم کروں گا اَور سُکّوتؔ کی وادی کی پیمائش کروں گا۔
7گِلعادؔ کا مُلک میرا ہے اَور منشّہ کے مُلک پر بھی میرا حق ہے؛ اِفرائیمؔ کا مُلک میرے سَر کا خُود ہے، یہُوداہؔ کا مُلک میرا عصا ہے۔
8مُوآب کا مُلک میرا مُنہ دھونے کا طشت ہے، اِدُوم کے مُلک پر میں جُوتا پھینکتا ہُوں؛ اَور فلسطین کے مُلک پر میں فاتحانہ نعرہ مارتا ہُوں۔“
9مُجھے اُس محکم شہر میں کون پہُنچائے گا؟ اِدُوم کے مُلک تک میری قیادت کون کرےگا؟
10اَے خُدا، کیا آپ وہ نہیں جِس نے ہمیں ردّ کر دیا ہے اَورجو اَب ہمارے لشکروں کے ساتھ نہیں جاتے؟
11دُشمن کے خِلاف ہمیں مدد پہُنچائیں، کیونکہ اِنسان کی مدد فُضول ہے۔
12ہم خُدا کی مدد سے فتح حاصل کریں گے، اَور وُہی ہمارے دُشمنوں کو پامال کریں گے۔
BIBLE