زبُور 116 — Urdu
The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)
The Law
History
Poetry & Wisdom
The Prophets
The Gospels & Acts
The Letters
Prophecy
“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39
Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)
1میں یَاہوِہ سے مَحَبّت رکھتا ہُوں کیونکہ اُنہُوں نے میری صدا سُنی؛ اُنہُوں نے میری مِنّت سُنی۔
2چونکہ اُنہُوں نے میری طرف کان لگایا، اِس لیٔے میں عمر بھر اُن سے دعا کرتا رہُوں گا۔
3موت کی رسّیوں نے مُجھے جکڑ لیا، اَور پاتال کی اَذیّت مُجھ پر آ پڑی؛ میں دُکھ اَور غم میں مُبتلا ہو گیا۔
4تَب مَیں نے یَاہوِہ سے دعا کی: ”اَے یَاہوِہ، مُجھے بچا لیں!“
5یَاہوِہ کریم اَور صادق ہیں؛ ہمارے خُدا رحیم ہیں۔
6یَاہوِہ سادہ دِل لوگوں کی حِفاظت کرتے ہیں؛ اشد ضروُرت کے وقت اُنہُوں نے مُجھے بچا لیا۔
7اَے میری جان، پھر سے مطمئن ہو جا، کیونکہ یَاہوِہ نے تمہارے ساتھ بھلائی کی ہے۔
8کیونکہ اَے یَاہوِہ آپ نے، میری جان کو موت سے، اَور میری آنکھوں کو آنسُو بہانے سے، اَور میرے پاؤں کو ٹھوکر کھانے سے بچایا ہے،
9تاکہ میں زندوں کی دُنیا میں یَاہوِہ کے حُضُور میں چلتا رہُوں۔
10اِسی لیٔے جَب مَیں نے کہا، ”میں بڑی مُصیبت میں ہُوں“؛ تَب بھی میں اَپنے یَاہوِہ پر ایمان میں قائِم رہا۔
11اَور مَیں نے مایوسی کے عالَم میں کہہ دیا: ”سَب لوگ جھُوٹے ہیں۔“
12یَاہوِہ نے مُجھ پرجو جو مہربانیاں کی ہیں، اُن کا مُعاوضہ میں کیسے اَدا کر سَکتا ہُوں؟
13میں نَجات کا پیالہ اُٹھاکر یَاہوِہ سے دعا کروں گا۔
14میں یَاہوِہ کے لیٔے اَپنی مَنّتیں اُس کی ساری اُمّت کے سامنے پُوری کروں گا۔
15یَاہوِہ کی نگاہ میں اُن کے مُقدّسین کی موت بیش قیمتی ہے،
16اَے یَاہوِہ، واقعی مَیں آپ کا خادِم ہُوں؛ مَیں آپ کا خادِم اَور آپ کی خادِمہ کا فرزند ہُوں؛ آپ نے مُجھے میری زنجیروں سے آزاد کر دیا۔
17مَیں آپ کے لیٔے شُکر گُزاری کی قُربانی چڑھاؤں گا، اَور یَاہوِہ سے دعا کروں گا۔
18میں یَاہوِہ کے لیٔے اَپنی مَنّتیں اُن کی ساری اُمّت کے سامنے پُوری کروں گا،
19یَاہوِہ کے گھر کے صحنوں میں، اَے یروشلیمؔ، تمہارے درمیان۔ یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔
BIBLE