زبُور 135 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH

The Law

History

Poetry & Wisdom

The Prophets

The Gospels & Acts

The Letters

Prophecy

✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

123456789101112131415161718192021222324252627282930313233343536373839404142434445464748495051525354555657585960616263646566676869707172737475767778798081828384858687888990919293949596979899100101102103104105106107108109110111112113114115116117118119120121122123124125126127128129130131132133134135136137138139140141142143144145146147148149150
زبُور 135

1یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ یَاہوِہ کے نام کی حَمد کرو؛ اَے یَاہوِہ، کے خادِمو،

2تُم جو یَاہوِہ کے گھر میں، اَور ہمارے خُدا کے گھر کے صحنوں مَیں حاضِر رہتے ہو۔

3یَاہوِہ کی حَمد کرو کیونکہ یَاہوِہ نیک ہیں؛ اُن کے نام کی مدح سرائی کرو، اُس سے دِل کو خُوشی ہوتی ہے۔

4کیونکہ یَاہوِہ نے یعقوب کو اَپنے لیٔے، اَور اِسرائیل کو اَپنی خاص مِلکیّت کے طور پر چُن لیا ہے۔

5میں جانتا ہُوں کہ یَاہوِہ عظیم ہیں، کہ ہمارے یَاہوِہ تمام معبُودوں سے زِیادہ عظیم ہیں۔

6آسمان میں اَور زمین پر، سمُندروں میں اَور اُن کی تمام گہرائیوں میں، یَاہوِہ جو چاہتے ہیں وُہی کرتے ہیں۔

7وہ زمین کی اِنتہا سے بادل لاتے ہیں؛ اَور بارش کے ساتھ بجلی بھیجتے ہیں اَور اَپنے ذخیروں میں سے ہَوا کو باہر لاتے ہیں۔

8اُن ہی نے مِصر کے پہلوٹھوں کو مار ڈالا، کیا اِنسان کے، کیا حَیوان کے۔

9اَے مِصر! اُنہُوں نے تُم میں فَرعوہؔ اَور اُس کے سَب خادِموں پر، اَپنے نِشانات اَور عجائب ظاہر کئے۔

10اُن ہی نے کیٔی قوموں کو مار ڈالا اَور زبردست بادشاہوں کو قتل کیا۔

11یعنی امُوریوں کا بادشاہ سیحونؔ، باشانؔ کا بادشاہ عوگؔ اَور کنعانؔ کے تمام بادشاہ۔

12اَور اُن کے مُلک اُنہُوں نے مِیراث میں دے دئیے، یعنی اَپنی قوم اِسرائیل کی مِیراث میں۔

13اَے یَاہوِہ، آپ کا نام اَبد تک کے لیٔے ہے، اَور آپ کی شہرت، اَے یَاہوِہ، پُشت در پُشت قائِم رہتی ہے۔

14کیونکہ یَاہوِہ اَپنے لوگوں کو بےگُناہ قرار دیں گے، اَور اَپنے بندوں پر رحم کریں گے۔

15قوموں کے بُت تو چاندی اَور سونا ہیں، جو آدمی کی دستکاری ہیں۔

16اُن بُتوں کے مُنہ ہیں لیکن وہ بول نہیں سکتے، آنکھیں ہیں لیکن وہ دیکھ نہیں سکتے؛

17اُن کے کان ہیں لیکن وہ سُن نہیں سکتے، اُن کے مُنہ میں سانس ہے ہی نہیں۔

18جو اُنہیں بناتے ہیں وہ اُن ہی کی مانند ہو جایٔیں گے، اَور وہ سَب بھی جو اُن پر بھروسا رکھتے ہیں۔

19اَے اِسرائیل کے گھرانے والو! یَاہوِہ کو مُبارک کہو؛ اَے اَہرونؔ کے گھرانے والو! یَاہوِہ کو مُبارک کہو؛

20اَے لیوی کے گھرانے والو! یَاہوِہ کو مُبارک کہو؛ اَے خُدا کا خوف ماننے والو! یَاہوِہ کو مُبارک کہو۔

21یَاہوِہ جو یروشلیمؔ میں سکونت پذیر ہیں، وہ صِیّونؔ میں مُبارک ہوں۔ یَاہوِہ کی سِتائش ہو۔

← زبُور 134 زبُور 136 →