عِبرانیوں 1 — Urdu
The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)
The Law
History
Poetry & Wisdom
The Prophets
The Gospels & Acts
The Letters
Prophecy
“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39
Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)
1گزرے زمانہ میں خُدا نے ہمارے آباؤاَجداد سے کیٔی مَوقعوں پر اَور مُختلف طریقوں سے نبیوں کی مَعرفت کلام کیا۔
2لیکن اِن آخِری دِنوں میں خُدا نے ہم سے اَپنے بیٹے کی مَعرفت کلام کیا، جسے اُس نے سَب چیزوں کا وارِث مُقرّر کیا اَور جِس کے وسیلہ سے اُس نے کایِٔنات کو بھی خلق کیا۔
3بیٹا خُدا کے جلال کا عکس اَور اُس کی ذات کا عَین نقش ہے، اَور اَپنے قُدرتی کلام سے پُوری کایِٔنات کو سَنبھالتا ہے۔ اَور وہ گُناہوں سے پاک کرنے کے بعد، عالمِ بالا پر جا کر خُدا کے داہنی طرف تخت نشین ہُوئے۔
4چنانچہ وہ فرشتوں سے اُتنا ہی عظیم ٹھہرا جِتنا اُس نے اُن سے مِیراث میں افضل نام پایاتھا۔
5کیونکہ فرشتوں میں سے خُدا نے کب کسی سے کبھی کہا، ”تُو میرا بیٹا ہے؛ آج سے میں تیرا باپ بَن گیا ہُوں؟“ اَور پھر یہ، مَیں اُس کا باپ ہوں گا، اَور وہ میرا بیٹا ہوگا؟
6اَور پھر جَب خُدا اَپنے اَبدی پہلوٹھے بیٹے کو دُنیا میں بھیجتا ہے تو فرماتے ہیں، ”خُدا کے سَب فرشتے اُسے سَجدہ کریں۔“
7اَور فرشتوں کے بارے میں وہ فرماتے ہیں، ”وہ اَپنے فرشتوں کو ہَوایٔیں، اَور اَپنے خادِموں کو گویا آگ کے شُعلوں کی مانند بناتا ہے۔“
8مگر بیٹے کے بارے میں فرماتا ہے، ”اَے خُدا! تیرا تخت ابدُالآباد تک قائِم رہے گا؛ تیری بادشاہی کا عصا اِنصاف کا عصا ہوگا۔
9تُونے راستبازی سے مَحَبّت اَور بدکاری سے نفرت رکھی؛ اِس لیٔے خُدا، یعنی تیرے خُدا نے تُجھے شادمانی کے تیل سے مَسح کرکے تیرے ساتھیوں کی نِسبت تُمہیں زِیادہ سرفراز کیا۔“
10وہ یہ بھی فرماتے ہیں، ”اَے خُداوؔند! تُونے اِبتدا میں زمین کی بُنیاد رکھی، اَور آسمان تیرے ہی ہاتھوں کی کاریگری ہے۔
11وہ نِیست ہو جایٔیں گے مگر تُو قائِم رہے گا؛ وہ سَب پوشاک کی مانند پُرانے ہو جایٔیں گے۔
12تُو اُنہیں لباس کی مانند لپیٹےگا؛ اَور وہ پوشاک کی طرح بدل دئیے جایٔیں گے۔ لیکن خُداوؔند ہمیشہ سے لاتبدیل ہے، اَور خُداوؔند کی زندگی کے سال کبھی ختم نہ ہوں گے۔“
13لیکن خُداتعالیٰ نے فرشتوں میں سے کِس سے کبھی فرمایا، ”میری داہنی طرف بیٹھو، جَب تک مَیں تمہارے دُشمنوں کو تمہارے پاؤں کے نیچے نہ کر دُوں؟“
14کیا وہ تمام فرشتے خدمت گزار رُوحیں نہیں جو نَجات پانے والوں کی خدمت کے لیٔے بھیجی جاتی ہیں؟
BIBLE