GRACE TEAM UNIVERSITYStudy to shew thyself approved unto God — 2 Timothy 2:15
SCRIBE’S TREASURETHY WORD IS TRUTHPRAISE YE THE LORD

زبُور 88 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH

The Law

History

Poetry & Wisdom

The Prophets

The Gospels & Acts

The Letters

Prophecy

✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

123456789101112131415161718192021222324252627282930313233343536373839404142434445464748495051525354555657585960616263646566676869707172737475767778798081828384858687888990919293949596979899100101102103104105106107108109110111112113114115116117118119120121122123124125126127128129130131132133134135136137138139140141142143144145146147148149150
زبُور 88
ایک نغمہ۔ بنی قورحؔ کی تصنیف زبُور۔ موسیقاروں کے ہدایت کار کے واسطے۔

1اَے یَاہوِہ، میرے نَجات بخشنے والے خُدا! میں رات دِن آپ کے سامنے روتے ہُوئے فریاد کرتا ہُوں۔

2میری دعا آپ کے حُضُور پہُنچے؛ میری فریاد پر کان لگائیں۔

3میری جان دُکھوں سے بھری ہے اَور میری زندگی پاتال کے نزدیک پہُنچ چُکی ہے۔

4میرا شُمار اُن لوگوں میں ہوتاہے جو قبر میں اُتر جاتے ہیں؛ اَور مَیں ایک ناتواں شخص کی مانند ہُوں۔

5جِس طرح مقتول قبر میں پڑے رہتے ہیں، اُسی طرح میں مُردوں کے درمیان ڈال دیا گیا ہُوں، جنہیں آپ پھر کبھی یاد نہیں کرتے، اَورجو آپ کی حِفاظت سے محروم کر دئیے گیٔے ہیں۔

6آپ نے مُجھے پاتال کی، نہایت ہی تاریک گہرائیوں میں ڈال دیا ہے۔

7آپ کا غضب مُجھ پر بھاری ہے؛ آپ نے اَپنی سَب موجوں سے میرا ناک میں دَم کر رکھا ہے۔

8آپ نے مُجھ سے میرے گہرے دوست چھین لیٔے اَور مُجھے اُن کے لیٔے گھِنونا بنا دیا ہے۔ میں قَید میں ہُوں اَور نکل نہیں سَکتا؛

9رنج سے میری آنکھیں دھُندلا گئیں۔ اَے یَاہوِہ، میں ہر روز آپ کو پُکارتا ہُوں؛ اَور اَپنے ہاتھ آپ کے سامنے دعا کے لئے اُٹھاتا ہُوں۔

10کیا آپ مُردوں کو اَپنے حیرت اَنگیز کاموں کو دِکھانے ہیں؟ کیا جو مَر چُکے ہیں وہ اُٹھ کر آپ کی سِتائش کرتے ہیں؟

11کیا قبر میں آپ کی شفقت و مَحَبّت، اَور فنا کے عالَم میں آپ کی وفاداری کا ذِکر ہوتاہے؟

12کیا آپ کے حیرت اَنگیز کام تاریکی میں، اَور آپ کے راستی کے کارنامے بھُولے بسرے مُلک میں جانے جایٔیں گے؟

13لیکن اَے یَاہوِہ، میں مدد کے لئے آپ کو پُکارتا ہُوں؛ صُبح کو میری دعا آپ کے حُضُور میں پہُنچتی ہے۔

14اَے یَاہوِہ، آپ مُجھے کیوں ردّ کرکے اَپنا چہرہ مُجھ سے چھُپا لیتے ہیں؟

15اَپنے لڑکپن ہی سے میں مُصیبت زدہ اَور قریبُ المرگ ہُوں؛ آپ کی دہشت کے باعث میں مایوس ہو چُکا ہُوں۔

16آپ کا قہر مُجھ پر آ پڑا ہے؛ اَور آپ کی دہشت نے مُجھے تباہ کر دیا ہے۔

17دِن بھر وہ سیلاب کی طرح میرے چاروں طرف ہیں؛ اُنہُوں نے پُوری طرح مُجھے گھیرلیا ہے۔

18آپ نے میرے عزیز و اقارب کو مُجھ سے چھین لیا ہے؛ اَب تاریکی ہی میری قریبی دوست ہے۔

← زبُور 87 زبُور 89 →