GRACE TEAM UNIVERSITYStudy to shew thyself approved unto God — 2 Timothy 2:15
SCRIBE’S TREASURETHY WORD IS TRUTHPRAISE YE THE LORD

زبُور 33 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH

The Law

History

Poetry & Wisdom

The Prophets

The Gospels & Acts

The Letters

Prophecy

✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

123456789101112131415161718192021222324252627282930313233343536373839404142434445464748495051525354555657585960616263646566676869707172737475767778798081828384858687888990919293949596979899100101102103104105106107108109110111112113114115116117118119120121122123124125126127128129130131132133134135136137138139140141142143144145146147148149150
زبُور 33

1اَے راستبازو، یَاہوِہ کے حُضُور خُوشی سے گاؤ؛ کیونکہ اُن کی سِتائش کرنا راستبازوں کو زیب دیتاہے۔

2سِتار کے ساتھ یَاہوِہ کی سِتائش کرو؛ دس تار والے بربط کے ساتھ اُس کے لیٔے نغمہ سرائی کرو۔

3یَاہوِہ کے لیٔے کویٔی نیا نغمہ گاؤ؛ اَچھّی طرح ساز بجاؤ اَور خُوشی سے للکارو۔

4کیونکہ یَاہوِہ کا یہ کلام حق اَور راست ہے؛ اَور اُس کے سَب کام وفاداری کے ہیں۔

5یَاہوِہ راستبازی اَور اِنصاف کو پسند کرتا ہے؛ زمین اُس کی لافانی مَحَبّت سے معموُر ہے۔

6آسمان یَاہوِہ کے کلام سے، اَور اجرامِ فلکی اُس کے مُنہ کے دَم سے بنے۔

7وہ سمُندر کا پانی گویا مرتبان میں جمع کرتا ہے؛ اَور گہرے سمُندروں کو اَپنے مخزنوں میں رکھتے ہیں۔

8ساری زمین یَاہوِہ سے ڈرے؛ جہان کے سَب باشِندے اُس کا خوف مانیں۔

9کیونکہ اُنہُوں نے فرمایا اَور زمین وُجُود میں آئی؛ اُنہُوں نے حُکم دیا اَور یہ قائِم ہو گئی۔

10یَاہوِہ قوموں کے منصُوبوں کو خاک میں مِلا دیتاہے؛ اَور اُمّتوں کے اِرادوں کو پُورا نہیں ہونے دیتا۔

11لیکن یَاہوِہ کے منصُوبے اَبد تک، اَور اُس کے دِل کے اِرادے پُشت در پُشت قائِم رہتے ہیں۔

12مُبارک ہے وہ قوم، جِس کا خُدا یَاہوِہ ہے، اَور وہ اُمّت، جسے اُنہُوں نے اَپنی مِیراث کے لیٔے چُن لیا۔

13یَاہوِہ آسمان میں سے نیچے نگاہ کرتا ہے، اَور سَب بنی آدمؔ کو دیکھتا ہے؛

14وہ اَپنی قِیام گاہ سے زمین کے سَب باشِندوں پر نظر رکھتے ہیں۔

15وُہی ہیں جو سَب کے دِلوں کو بناتے ہیں، اَور اُن کے سَب کاموں کا خیال رکھتے ہیں۔

16کویٔی بادشاہ اَپنی فَوج کی کثرت ہی کے باعث سلامت نہیں رہتا؛ اَور کسی سُورما کو اُس کی بڑی قُوّت بچا نہ سکے گی۔

17فتح کے لئے گھوڑے پر اُمّید رکھنا فُضول ہے؛ اَپنی بڑی قُوّت کے باوُجُود وہ بچا نہیں سَکتا۔

18دیکھو، یَاہوِہ کی آنکھیں اُس سے ڈرنے والوں پر، اَور اُن پر لگی رہتی ہیں جِن کی اُمّید اُس کی لافانی مَحَبّت پر ہے،

19تاکہ وہ اُنہیں موت سے چھُڑائے اَور قحط کے وقت صحیح و سالِم رکھے۔

20ہم یَاہوِہ پر آس لگائے بیٹھے ہیں؛ وہ ہماری مدد اَور ہماری سِپر ہے۔

21اُس میں ہمارے دِل شادمان ہیں، کیونکہ اُس کے پاک نام پر ہمارا توکّل ہے۔

22اَے یَاہوِہ، آپ کی لافانی مَحَبّت ہم پر ہو، ہماری آپ ہی پر آس ہے۔

← زبُور 32 زبُور 34 →