GRACE TEAM UNIVERSITYStudy to shew thyself approved unto God — 2 Timothy 2:15
SCRIBE’S TREASURETHY WORD IS TRUTHPRAISE YE THE LORD

زبُور 148 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH

The Law

History

Poetry & Wisdom

The Prophets

The Gospels & Acts

The Letters

Prophecy

✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

123456789101112131415161718192021222324252627282930313233343536373839404142434445464748495051525354555657585960616263646566676869707172737475767778798081828384858687888990919293949596979899100101102103104105106107108109110111112113114115116117118119120121122123124125126127128129130131132133134135136137138139140141142143144145146147148149150
زبُور 148

1یَاہوِہ کی سِتائش ہو۔ آسمان پر سے یَاہوِہ کی سِتائش کرو، عالمِ بالا پر اُن کی سِتائش کرو۔

2اَے یَاہوِہ کے فرشتو! سَب اُن کی سِتائش کرو، اَے اُن کے آسمانی فَوج! سَب اُن کی سِتائش کرو۔

3اَے سُورج! اَے چاند! اُن کی سِتائش کرو، اَے نُورانی سِتارو! سَب اُن کی سِتائش کرو۔

4اَے فلک الافلاک، اُن کی سِتائش کرو، اَور تُو بھی اَے فِضا پر کے پانی۔

5یہ سَب یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کریں، کیونکہ اُنہُوں نے حُکم دیا اَور یہ پیدا ہو گیٔے۔

6کیونکہ اُنہُوں نے اُسے ابدُالآباد کے لیٔے قائِم کیا؛ اُنہُوں نے ایک قوانین جاری کیا جو اٹل ہے۔

7زمین پر سے یَاہوِہ کی سِتائش کرو، اَے سَب بڑی بڑی سمُندری مخلُوقات اَور تمام گہرے سمُندرو،

8اَے بجلی اَور اولو، اَور برف اَور بادلو، اَور طُوفانی ہواؤ جو اُن کے حُکم کی تعمیل کرتی ہو،

9اَے پہاڑو اَور سَب ٹِیلو، اَے میوہ دار درختو اَور سَب دیودارو،

10اَے جنگلی جانورو اَور سَب مویشیو، اَے رینگنے والے کیڑے مکوڑو اَور اُڑنے والے پرندو،

11اَے زمین کے بادشاہو اَور سَب قومو، اَے اُمرا اَور زمین کے سَب حاکمو،

12اَے نوجوانو اَور کنواریو، اَے عمر رسیدہ اَور بچّو۔

13یہ سَب یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کریں، کیونکہ صِرف اُن ہی کا نام ممتاز ہے؛ اَور اُن کی شان و شوکت زمین اَور آسمان سے بُلند ہے۔

14اُنہُوں نے اَپنی اُمّت کے سینگ کو بُلند کیا ہے، جو اُن کے سَب مُقدّسین کے لیٔے فخر کا، اَور اَپنی مُقرّب قوم بنی اِسرائیل کے لیٔے تعریف کا باعث ہو۔ یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔

← زبُور 147 زبُور 149 →