GRACE TEAM UNIVERSITYStudy to shew thyself approved unto God — 2 Timothy 2:15
SCRIBE’S TREASURETHY WORD IS TRUTHPRAISE YE THE LORD

زبُور 49 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH

The Law

History

Poetry & Wisdom

The Prophets

The Gospels & Acts

The Letters

Prophecy

✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

123456789101112131415161718192021222324252627282930313233343536373839404142434445464748495051525354555657585960616263646566676869707172737475767778798081828384858687888990919293949596979899100101102103104105106107108109110111112113114115116117118119120121122123124125126127128129130131132133134135136137138139140141142143144145146147148149150
زبُور 49
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ بنی قورحؔ کی تصنیف ایک زبُور۔

1اَے سَب اُمّتو! یہ سُنو؛ اَے اِس جہاں کے سَب باشِندو! کان لگاؤ،

2کیا ادنیٰ کیا اعلیٰ، کیا اَمیر، کیا فقیر اِنسان:

3میرے مُنہ سے حِکمت کا کلام نکلے گا؛ اَور میرے دِل کا اِظہار خِرد کا سرچشمہ ہوگا۔

4میں تمثیل کی طرف اَپنا کان لگاؤں گا؛ اَور اَپنا مُعمّہ بربط پر بَیان کروں گا:

5جَب بُرے دِن آئیں تو میں کیوں خوفزدہ ہوؤں، اَور اَیسے بدکار لوگ دغاباز مُجھے گھیر لیں۔

6جِن کا بھروسا اَپنی دولت پر ہے اَورجو اَپنے مال و زَر کی کثرت پر فخر کرتے ہیں؟

7کویٔی شخص کسی دُوسرے کی جان کا مُعاوضہ نہیں دے سَکتا نہ خُدا کو اُس کا فدیہ اَدا کر سَکتا ہے۔

8کیونکہ جان کا فدیہ بیش قیمتی ہے، کویٔی مُعاوضہ کبھی بھی کافی نہیں ہوتا۔

9تاکہ وہ اَبد تک جیتا رہے اَور قبر میں نہ سڑے۔

10کیونکہ سَب لوگ دیکھتے ہیں کہ اہلِ حِکمت بھی مَر جاتے ہیں؛ احمق اَور جاہل دونوں ہلاک ہو جاتے ہیں، اَور اَپنی دولت دُوسروں کے لیٔے چھوڑ جاتے ہیں۔

11اُن کی قبریں ہی اَبد تک اُن کے گھر، اَور پُشت در پُشت اُن کی قِیام گاہیں بنی رہیں گی، حالانکہ اُنہُوں نے مُلکوں کو اَپنے نام سے نامزد کیا تھا۔

12لیکن اِنسان اَپنی دولت کے باوُجُود قائِم نہیں رہتا؛ وہ اُن حَیوانوں کی مانند ہے جو فنا ہو جاتے ہیں۔

13یہ اُن لوگوں کا حَشر ہے جو اَپنے آپ پر بھروسا رکھتے ہیں، اَور اُن کے پیروکاروں کا بھی جو اُن کی باتوں کی تائید کرتے ہیں،

14وہ بھیڑوں کی مانند پاتال کے لیٔے وقف کئے گیٔے ہیں، اَور وہ موت کا لقمہ بَن جایٔیں گے۔ صُبح کے وقت دیانتدار اُن پر حُکومت کریں گے؛ اَور اُن کی صورتیں اُن کے شاہی محلوں سے دُور، پاتال میں سڑ جایٔیں گی۔

15لیکن خُدا میری جان کو پاتال کے اِختیار سے چھُڑا لے گا؛ وہ یقیناً مُجھے قبُول فرمایٔے گا۔

16جَب کویٔی اِنسان مالدار ہو جائے، اَور اُس کے گھر کی شوکت بڑھ جائے، تو تُم خوفزدہ نہ ہونا؛

17کیونکہ جَب وہ مَرے گا تو کچھ بھی اَپنے ساتھ نہ لے جاپائے گا، اَور نہ اُس کی شوکت اُس کے ساتھ قبر میں جائے گی۔

18خواہ جیتے جی وہ خُود کو مُبارک ہی سمجھتا رہا ہو۔ اَور جَب تمہارا اِقبال بُلند ہوتاہے تو لوگ تمہاری تعریف کرتے ہی ہیں۔

19تو بھی وہ اَپنے آباؤاَجداد کی نَسل سے جا ملے گا جو زندگی کا نُور ہرگز نہ دیکھیں گے۔

20جو آدمی صاحبِ زَر ہو لیکن باشعور نہ ہو، وہ اُن حَیوانوں کی مانند ہے جو فنا ہو جاتے ہیں۔

← زبُور 48 زبُور 50 →