GRACE TEAM UNIVERSITYStudy to shew thyself approved unto God — 2 Timothy 2:15
SCRIBE’S TREASURETHY WORD IS TRUTHPRAISE YE THE LORD

زبُور 83 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH

The Law

History

Poetry & Wisdom

The Prophets

The Gospels & Acts

The Letters

Prophecy

✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

123456789101112131415161718192021222324252627282930313233343536373839404142434445464748495051525354555657585960616263646566676869707172737475767778798081828384858687888990919293949596979899100101102103104105106107108109110111112113114115116117118119120121122123124125126127128129130131132133134135136137138139140141142143144145146147148149150
زبُور 83
ایک نغمہ۔ آسفؔ کا زبُور۔

1اَے خُدا، خاموش نہ رہیں؛ نہ نظر اَنداز کریں اَے خُدا، مُجھ سے دُور نہ ہوں۔

2دیکھیں، آپ کے دُشمنوں نے کیسا اودھم مچا رکھا ہے، اَور آپ کے مخالفین نے سَر اُٹھایا ہے۔

3وہ مکّاری سے آپ کے لوگوں کے خِلاف سازش کرتے ہیں؛ اَور جنہیں آپ عزیز رکھتے ہیں اُن کے خِلاف منصُوبے باندھتے ہیں۔

4اُنہُوں نے خُود سے کہا، ”آؤ، ہم اُس ساری قوم ہی کو تباہ کر ڈالیں، تاکہ اِسرائیل کا نام و نِشان ہی باقی نہ رہے۔“

5وہ یکدل ہوکر باہم مشورہ کرتے ہیں؛ اَور آپ کے خِلاف عہد باندھتے ہیں۔

6یعنی اِدُوم کے اہلِ خیمہ اَور اِشمعیلی، مُوآبی اَور ہاگریؔ،

7گیبلی، عمُّونی اَور عمالیقی، اَور اہلِ صُورؔ، فلسطینی باشِندوں سمیت۔

8اشُوری بھی اُن سے ملے ہُوئے ہیں تاکہ بنی لَوطؔ کو مدد پہُنچائیں۔

9آپ اُن کے ساتھ وَیسا ہی سلُوک کریں جَیسا مِدیانیوں کے ساتھ، اَور جَیسا دریائے قیشونؔ پر سیسؔرا اَور یابینؔ کے ساتھ کیا گیا تھا۔

10جو عینؔ دورؔ میں ہلاک ہُوئے وہ گویا زمین کی کھاد بَن گیٔے۔

11اُن کے اُمرا کو عوریبؔ اَور زئیبؔ کی، بَلکہ اُن کے سَب اُمرا کو زِبؔح اَور ضلمُنعؔ کی مانند بنادے،

12جنہوں نے کہا، ”آؤ ہم خُدا کی چراگاہوں پر قابض ہو جائیں۔“

13اَے میرے خُدا! اُنہیں گھاس پھُوس کی مانند، اَور ہَوا سے اُڑتی ہُوئی بھُوسی کی مانند بنا دیں۔

14اَور اُس آگ کی مانند جو جنگل کو جَلا ڈالتی ہے، یا اُس شُعلہ کی طرح جو پہاڑوں میں آگ لگا دیتاہے۔

15لہٰذا اَپنی آندھی سے اُن کا تعاقب کریں اَور اَپنے طُوفان سے اُنہیں پریشان کریں۔

16اُن کے دُشمنوں کے چہروں کو شرمندگی سے بھر دیں تاکہ اَے یَاہوِہ، لوگ آپ کے نام کے طالب ہُوں۔

17وہ ہمیشہ شرمندہ اَور پریشان رہیں؛ اَور رُسوا ہوکر نِیست و نابود ہوں۔

18تاکہ وہ جان لیں کہ آپ جِس کا نام یَاہوِہ ہے۔ آپ ساری زمین پر سَب سے اعلیٰ خُدا ہیں۔

← زبُور 82 زبُور 84 →