زبُور 29 — Urdu
The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)
The Law
History
Poetry & Wisdom
The Prophets
The Gospels & Acts
The Letters
Prophecy
“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39
Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)
1اَے آسمانی مخلُوق! یَاہوِہ کی حَمد کرو، صِرف یَاہوِہ ہی کے جلال اَور اُن کی قُدرت کی تعظیم کرو۔
2یَاہوِہ کے نام کے مطابق اُن کو جلال دو؛ پاکیزگی کی شوکت میں ہوکر یَاہوِہ کی عبادت کرو۔
3یَاہوِہ کی آواز زورآور سمُندر کی سطح پر گونجتی ہے؛ خُدائے ذُوالجلال گرجتے ہیں، یَاہوِہ گھنے بادلوں کے اُوپر گرجتے ہیں۔
4یَاہوِہ کی آواز میں قُدرت ہے؛ یَاہوِہ کی آواز جلالی ہے۔
5یَاہوِہ کی آواز دیوداروں کو توڑ ڈالتی ہے؛ یَاہوِہ لبانونؔ کے دیوداروں کے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالتے ہیں۔
6یَاہوِہ لبانونؔ کو بچھڑے کی طرح، اَور سِریُونؔ کو جنگلی سانڈ کی مانند کُداتے ہیں۔
7یَاہوِہ کی آواز بجلی کے شُعلوں سے ضرب لگاتی ہے۔
8یَاہوِہ کی آواز بیابان کو ہلا دیتی ہے؛ یَاہوِہ قادِسؔ کے بیابان پر لرزہ طاری کر دیتے ہیں۔
9یَاہوِہ کی آواز سے ہِرنیوں کے حَمل گِر جاتے ہیں؛ وہ جنگلوں کو بے برگ کردیتی ہے۔ اَور اُن کے ہیکل میں ہر کویٔی پُکار اُٹھتا ہے، ”یَاہوِہ کا جلال ہی جلال!“
10یَاہوِہ طُوفان پر تخت نشین ہیں؛ بَلکہ یَاہوِہ ہمیشہ کے لیٔے بادشاہ بَن کر تخت نشین رہتے ہیں۔
11یَاہوِہ اَپنی اُمّت کو قُوّت بخشتے ہیں؛ یَاہوِہ اَپنی اُمّت کو سلامتی کی برکت دیتے ہیں۔
BIBLE