GRACE TEAM UNIVERSITYStudy to shew thyself approved unto God — 2 Timothy 2:15
SCRIBE’S TREASURETHY WORD IS TRUTHPRAISE YE THE LORD

زبُور 141 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH

The Law

History

Poetry & Wisdom

The Prophets

The Gospels & Acts

The Letters

Prophecy

✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

123456789101112131415161718192021222324252627282930313233343536373839404142434445464748495051525354555657585960616263646566676869707172737475767778798081828384858687888990919293949596979899100101102103104105106107108109110111112113114115116117118119120121122123124125126127128129130131132133134135136137138139140141142143144145146147148149150
زبُور 141
داویؔد کا زبُور۔

1اَے یَاہوِہ، مَیں نے آپ کو پُکارا ہے، جلد میری طرف آ جائیں۔ جَب مَیں آپ کو پُکاروں تو میری آواز پر کان لگائیں۔

2میری دعا بخُور کی مانند آپ کے حُضُور پہُنچ جائے؛ اَور میرے اُٹھے ہُوئے ہاتھ شام کی قُربانی بَن جایٔیں۔

3اَے یَاہوِہ، میرے مُنہ پر پہرا بِٹھائیں؛ اَور میرے لبوں کے دروازہ کی نگہبانی کریں۔

4میرے دِل کو کسی بُرائی کی طرف مائل نہ ہونے دیں، اَور نہ اُسے بدکرداروں کے ساتھ مِل کر شرارت کے کاموں میں شرکت کرنے دیں؛ مُجھے اُن کے لذیذ کھانوں سے دُور رکھیں۔

5اگر راستباز شخص مُجھے مارے تو یہ مہربانی ہوگی؛ اگر وہ مُجھے تنبیہ کرے تو یہ میرے سَر کا روغن بَن جائے گی۔ جِس سے میرا سَر اِنکار نہ کرےگا، پھر بھی میری دعا ہمیشہ بدکرداروں کے اعمال کے خِلاف ہوگی۔

6اُن دُشمنوں کے حُکمراں چٹّانوں کے کناروں پر سے گرا دئیے جائیں گے، اَور بدکار لوگ جان لیں گے کہ میرے مُنہ سے اَچھّی باتیں نکلی تھیں۔

7وہ کہیں گے، ”جَیسے کویٔی ہل چلاتا اَور زمین کو توڑتا ہے، اُسی طرح ہماری ہڈّیاں پاتال کے مُنہ پر بِکھیر دی گئی ہیں۔“

8لیکن اَے یَاہوِہ قادر، میری آنکھیں آپ پر لگی ہُوئی ہیں؛ مَیں آپ کی پناہ لیتا ہُوں، مُجھے موت کے حوالہ نہ کریں۔

9بدکرداروں نے جو پھندے اَورجو جال میرے لیٔے بچھا رکھے ہیں، اُن سے مُجھے دُور رکھیں۔

10بدکار لوگ خُود اَپنے ہی جالوں میں پھنس کر رہ جایٔیں، اَور مَیں سلامت بچ نکلوں۔

← زبُور 140 زبُور 142 →