GRACE TEAM UNIVERSITYStudy to shew thyself approved unto God — 2 Timothy 2:15
SCRIBE’S TREASURETHY WORD IS TRUTHPRAISE YE THE LORD

زبُور 34 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH

The Law

History

Poetry & Wisdom

The Prophets

The Gospels & Acts

The Letters

Prophecy

✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

123456789101112131415161718192021222324252627282930313233343536373839404142434445464748495051525354555657585960616263646566676869707172737475767778798081828384858687888990919293949596979899100101102103104105106107108109110111112113114115116117118119120121122123124125126127128129130131132133134135136137138139140141142143144145146147148149150
زبُور 34
داویؔد کا زبُور۔ جَب داویؔد نے اَبی ملیخ کے سامنے پاگل پن کا بہانہ بنایا۔ اَبی ملکِ نے اُسے نکال دیا اَور وہ چلا گیا۔

1میں ہر وقت یَاہوِہ کی تعریف کروں گا؛ اُن کی سِتائش ہمیشہ میرے لبوں پر ہوگی۔

2میری جان یَاہوِہ پر فخر کرےگی؛ حلیم اُسے سُنیں گے اَور خُوش ہوں گے۔

3میرے ساتھ یَاہوِہ کی تمجید کرو؛ آؤ ہم مِل کر اُن کے نام کی تعظیم کریں۔

4میں یَاہوِہ کا طالب ہُوا اَور اُنہُوں نے مُجھے جَواب دیا؛ اَور اُنہُوں نے مُجھے سارے خوف سے آزاد کر دیا۔

5جو اُن کی طرف نظر اُٹھاتے ہیں مُنوّر ہو جاتے ہیں؛ اُن کے چہروں پر کبھی شرمندگی نہ آئے گی۔

6اِس غریب نے پُکارا اَور یَاہوِہ نے اُس کی سُنی؛ اَور اُنہُوں نے اُسے اُس کی ساری پریشانیوں سے بچا لیا۔

7یَاہوِہ سے ڈرنے والوں کے چاروں طرف اُن کا فرشتہ خیمہ زن ہوتاہے؛ اَور اُنہیں بچاتا ہے۔

8آزما کر دیکھو کہ یَاہوِہ کیسے مہربان ہیں؛ مُبارک ہے وہ آدمی جو اُن میں پناہ لیتا ہے۔

9یَاہوِہ سے ڈرو، اَے اُن کے مُقدّسین، کیونکہ جو اُن سے ڈرتے ہیں اُنہیں کچھ کمی نہیں ہوتی۔

10شیرببر کمزور اَور بھُوکے ہو سکتے ہیں، لیکن یَاہوِہ کے طالب کسی اَچھّی چیز کے مُحتاج نہ ہوں گے۔

11اَے میرے بچّو! آؤ، میری سُنو؛ میں تُمہیں یَاہوِہ کا خوف ماَننا سِکھاؤں گا۔

12تُم میں سے جو کویٔی زندگی سے مَحَبّت رکھتا ہے اَورجو بھلائی اَور عمر درازی کا خواہشمند ہے،

13وہ اَپنی زبان کو بدی سے اَور اَپنے لبوں کو جھُوٹ بولنے سے دُور رکھے۔

14بدی سے دُور رہے اَور نیکی کرے؛ صُلح کا طالب ہو اَور اُس کی کوشش میں رہے۔

15یَاہوِہ کی آنکھیں راستبازوں پر لگی رہتی ہیں اَور اُن کے کان اُن کی دعاؤں پر لگے رہتے ہیں؛

16مگر یَاہوِہ بدکاروں کے خِلاف رہتے ہیں، تاکہ اُن کا نام زمین پر سے مٹا ڈالیں۔

17راستباز فریاد کرتے ہیں اَور یَاہوِہ اُن کی سُنتے ہیں؛ اَور اُنہیں اُن کی تمام پریشانیوں سے چُھڑاتے ہیں۔

18یَاہوِہ شکستہ دِل اِنسانوں کے قریب ہیں اَور وہ خستہ جانوں کو بچاتے ہیں۔

19خواہ راستباز پر کتنی ہی مُصیبتیں آ پڑی ہُوں، تو بھی یَاہوِہ اُسے اُن سَب سے رِہائی بخشتے ہیں؛

20وہ اُس کی ساری ہڈّیوں کو محفوظ رکھتے ہیں، اُن میں سے ایک بھی توڑی نہ جائے گی۔

21بدی بدکار لوگوں کو ہلاک کرےگی؛ اَور راستباز کے حریف مُجرم قرار دیئے جایٔیں گے۔

22یَاہوِہ اَپنے خادِموں کی جانوں کا فدیہ دیتے ہیں؛ اَورجو کویٔی اُن میں پناہ لے وہ مُجرم نہ ٹھہرے گا۔

← زبُور 33 زبُور 35 →