GRACE TEAM UNIVERSITYStudy to shew thyself approved unto God — 2 Timothy 2:15
SCRIBE’S TREASURETHY WORD IS TRUTHPRAISE YE THE LORD

زبُور 7 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH

The Law

History

Poetry & Wisdom

The Prophets

The Gospels & Acts

The Letters

Prophecy

✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

123456789101112131415161718192021222324252627282930313233343536373839404142434445464748495051525354555657585960616263646566676869707172737475767778798081828384858687888990919293949596979899100101102103104105106107108109110111112113114115116117118119120121122123124125126127128129130131132133134135136137138139140141142143144145146147148149150
زبُور 7
داویؔد کا

1اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! مَیں آپ میں پناہ لیتا ہُوں؛ اِن سَب سے جو میرا تعاقب کرتے ہیں مُجھے بچائیں اَور رِہائی بخشیں،

2کہیں اَیسا نہ ہو کہ شیر کی مانند وہ میری جان کو پھاڑ کر میرے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالیں، اَور میرا چھُڑانے والا کویٔی نہ ہو۔

3اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! اگر مَیں نے اَیسا کام کیا ہے، اَور میرے ہاتھ گُناہ آلُود ہیں،

4اگر مَیں نے اَپنے رفیق کے ساتھ بُرائی کی ہے، یا بلاوجہ اَپنے حریف کو لُوٹا ہے،

5تو میرا دُشمن تعاقب کرکے مُجھے آ پکڑے؛ اَور میری زندگی کو زمین پر پامال کر دے اَور مُجھے خاک میں مِلا دے۔

6اَے یَاہوِہ، اَپنے قہر میں اُٹھیں؛ اَور میرے دُشمنوں کے غیظ و غضب کے خِلاف کھڑے ہو جائیں۔ جاگیں، اَے میرے خُدا! اَور اِنصاف کا حُکم دیں۔

7آپ کے اِردگرد مُختلف مُلکوں کی قوموں کی جماعت ہو اَور عالمِ بالا سے آپ اُن پر حُکومت کریں؛

8یَاہوِہ ہی قوموں کا قاضی ہیں، اَے یَاہوِہ، میری راستی کے مُطابق، اَور اَے خُداتعالیٰ، میری دیانتداری کے مُطابق میرا اِنصاف کریں۔

9بدکار لوگوں کی بدی کا خاتِمہ کر دیں اَور راستبازوں کو قِیام بخشیں۔ آپ ہی واحد خُدا ہیں۔ جو دِلوں اَور دماغوں کو جانچتے ہیں۔

10خُداتعالیٰ میری سِپر ہیں، جو راست دِلوں کو بچاتے ہیں۔

11خُدا عادل قاضی ہیں، وہ اَیسے خُدا، جو ہر روز اَپنا قہر دِکھانے ہیں۔

12اگر آدمی بُرائی سے باز نہ آئے، تو خُدا اَپنی تلوار تیز کریں گے؛ اَور اَپنی کمان کو جھُکا کر ڈور کھینچ لیں گے۔

13خُدا نے اَپنے مہلک ہتھیار تیّار کر لیٔے ہیں؛ اَور وہ اَپنے شُعلہ بار تیروں کو بھی تیّار رکھتے ہیں۔

14جو شخص بدی کا مُجسّمہ اَور شرارت کا پتلا ہو، اُس سے جھُوٹ ہی پیدا ہوتاہے۔

15جِس نے زمین میں گڑھا کھود کر اُسے گہرا کیا وہ اَپنی کھودی ہُوئی خندق میں خُود ہی جا گرا۔

16جو مُصیبت کھڑی کرتا ہے اُلٹی اُسی پر آ پڑےگی؛ اُس کا تشدّد اُسی کے سَر پر اُترے گا۔

17میں یَاہوِہ کی راستی کے باعث اُن کا شُکرگزار ہوں گا اَور یَاہوِہ خُداتعالیٰ کے نام کی سِتائش کروں گا۔

← زبُور 6 زبُور 8 →