GRACE TEAM UNIVERSITYStudy to shew thyself approved unto God — 2 Timothy 2:15
SCRIBE’S TREASURETHY WORD IS TRUTHPRAISE YE THE LORD

زبُور 85 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH

The Law

History

Poetry & Wisdom

The Prophets

The Gospels & Acts

The Letters

Prophecy

✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

123456789101112131415161718192021222324252627282930313233343536373839404142434445464748495051525354555657585960616263646566676869707172737475767778798081828384858687888990919293949596979899100101102103104105106107108109110111112113114115116117118119120121122123124125126127128129130131132133134135136137138139140141142143144145146147148149150
زبُور 85
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ بنی قورحؔ کی تصنیف ایک زبُور۔

1اَے یَاہوِہ، آپ اَپنے مُلک پر مہربان رہے ہیں؛ اَور یعقوب کی خُوشحالی بحال کر چُکے ہیں۔

2آپ نے اَپنے لوگوں کی بدکاری مُعاف کر دی ہے اَور اُن کے تمام گُناہ ڈھانک دئیے ہیں۔

3آپ نے اَپنا سارا غضب ہٹا لیا ہے اَور اَپنے شدید قہر سے باز آئے ہیں۔

4اَے ہمارے مُنجّی خُدا! ہمیں بحال کریں، اَپنا غضب ہم سے دُور کریں۔

5کیا آپ سدا ہم سے خفا رہیں گے؟ کیا آپ اَپنے قہر کو پُشت در پُشت جاری رکھیں گے؟

6کیا آپ ہمیں پھر سے تازہ دَم نہ کریں گے، تاکہ آپ کے لوگ آپ میں مسرُور ہوں؟

7اَے یَاہوِہ، آپ اَپنی لافانی مَحَبّت ہمیں دِکھائیں، اَور ہمیں اَپنی نَجات بخشیں۔

8مَیں کان لگائے رہُوں گا کہ یَاہوِہ خُدا کیا فرماتے ہیں؛ وہ اَپنے لوگوں اَور اَپنے مُقدّسین سے سلامتی کا وعدہ کرتے ہیں۔ لیکن وہ پھر احمقانہ راہوں سے دُور رہیں۔

9یقیناً اُن کی نَجات اُن کے قریب ہے جو اُن سے ڈرتے ہیں، تاکہ اُن کا جلال ہمارے مُلک میں بسے۔

10شفقت و مَحَبّت اَور وفاداری باہم ملتے ہیں؛ راستبازی اَور اَمن ایک دُوسرے کا بوسہ لیتے ہیں۔

11زمین سے اِنسانی وفاداری پھوٹ نکلتی ہے، اَور خُدا کی راستبازی آسمان پر سے جھانکتی ہے۔

12بے شک یَاہوِہ اَچھّی چیز ہی عنایت کریں گے، اَور ہماری زمین اَپنی پیداوار دے گی۔

13راستبازی یَاہوِہ کے آگے آگے چلے گی اَور اُن کے قدموں کے لیٔے راہ تیّار کرےگی۔

← زبُور 84 زبُور 86 →