GRACE TEAM UNIVERSITYStudy to shew thyself approved unto God — 2 Timothy 2:15
SCRIBE’S TREASURETHY WORD IS TRUTHPRAISE YE THE LORD

زبُور 136 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH

The Law

History

Poetry & Wisdom

The Prophets

The Gospels & Acts

The Letters

Prophecy

✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

123456789101112131415161718192021222324252627282930313233343536373839404142434445464748495051525354555657585960616263646566676869707172737475767778798081828384858687888990919293949596979899100101102103104105106107108109110111112113114115116117118119120121122123124125126127128129130131132133134135136137138139140141142143144145146147148149150
زبُور 136

1یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ کیونکہ وہ بھلےہیں۔ اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

2معبُودوں کے خُدا کا شُکر بجا لاؤ۔ اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

3خُداوندوں کے خُدا کا شُکر بجا لاؤ: اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

4اُن کا جو اکیلے بڑے بڑے عجِیب کام کرتے ہیں، اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

5جنہوں نے اَپنی حِکمت سے آسمان بنایا، اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

6جنہوں نے زمین کو پانی پر پھیلایا، اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

7جنہوں نے بڑے بڑے نیّر بنائے۔ اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

8یعنی دِن پر حُکومت کرنے کے لیٔے سُورج، اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

9اَور رات پر حُکومت کرنے کے لیٔے چاند اَور سِتارے بنائے؛ اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

10اُن کا جنہوں نے مِصر کے پہلوٹھوں کو مارا اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

11اَور مِصریوں کے درمیان سے اِسرائیل کو نکال لائے اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

12قوی ہاتھ اَور بُلند بازو سے؛ اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

13اُن کا جنہوں نے بحرِقُلزمؔ کو دو حِصّے کر دیا اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

14اَور اِسرائیل کو اُس کے بیچ سے پار لے گئے، اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

15خُدا نے مُلک مِصر کے بادشاہ فَرعوہؔ اَور اُس کے لشکر کو بحرِقُلزمؔ میں غرق کر دیا؛ اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

16اُن ہی نے اَپنی اُمّت کی بیابان میں رہبری کی، اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

17جنہوں نے بڑے بڑے بادشاہوں کو مارا، اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

18اَور زبردست بادشاہوں کو قتل کیا۔ اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

19یعنی امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کو اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

20اَور باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کو۔ اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

21اَور اُن کے مُلک مِیراث میں دئیے، اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

22یعنی اَپنے خادِم اِسرائیل کو مِیراث میں دئیے؛ اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

23اُن کا جنہوں نے ہمیں ہماری پست حالی میں یاد کیا اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

24اَور ہمیں ہمارے دُشمنوں سے رِہائی بخشی، اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

25جو ہر مخلُوق کو روزی فراہم کرتے ہیں۔ اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

26آسمان کے خُدا کا شُکر بجا لاؤ اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

← زبُور 135 زبُور 137 →