GRACE TEAM UNIVERSITYStudy to shew thyself approved unto God — 2 Timothy 2:15
SCRIBE’S TREASURETHY WORD IS TRUTHPRAISE YE THE LORD

زبُور 84 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH

The Law

History

Poetry & Wisdom

The Prophets

The Gospels & Acts

The Letters

Prophecy

✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

123456789101112131415161718192021222324252627282930313233343536373839404142434445464748495051525354555657585960616263646566676869707172737475767778798081828384858687888990919293949596979899100101102103104105106107108109110111112113114115116117118119120121122123124125126127128129130131132133134135136137138139140141142143144145146147148149150
زبُور 84
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔

1اَے قادرمُطلق یَاہوِہ، آپ کی قِیام گاہ کیا ہی دلکش ہے۔

2میری جان یَاہوِہ کی بارگاہوں کے لیٔے تڑپتی ہے بَلکہ بےچین ہو جاتی ہے، میرا دِل اَور میرا جِسم زندہ خُدا کے لیٔے خُوشی سے للکارتے ہیں۔

3اَے قادرمُطلق یَاہوِہ، میرے بادشاہ اَور میرے خُدا! آپ کے مذبح کے نزدیک، چڑیا نے بھی اَپنا آشیانہ پایا، اَور ابابیل نے اَپنے لیٔے گھونسلہ، جہاں وہ اَپنے بچّے رکھ سکے۔

4مُبارک ہیں وہ جو آپ کے گھر میں بستے ہیں؛ وہ ہمیشہ آپ کی سِتائش کرتے رہیں گے۔

5مُبارک ہیں وہ آدمی جو آپ سے قُوّت پاتے ہیں، جِن کے دِل میں کوہِ صِیّونؔ کی زیارت کا جذبہ موجزن ہے۔

6وہ وادی بُکا میں سے گزرتے ہُوئے، اُسے چشموں کا مقام بنا دیتے ہیں؛ اَور موسمِ خزاں کی برسات بھی اُس میں پانی کے کیٔی گڑھے بنا دیتی ہے۔ پہلی بارش اُس علاقہ کو برکتوں سے معموُر کردیتی ہے۔

7وہ طاقت پر طاقت پاتے جاتے ہیں، یہاں تک کہ ہر ایک صِیّونؔ میں خُدا کے حُضُور مَیں حاضِر ہو جاتے ہیں۔

8اَے یَاہوِہ، قادرمُطلق خُدا! میری دعا سُنیں؛ اَے یعقوب کے خُدا! میری طرف کان لگائیں۔

9اَے خُدا، ہماری سِپر پر نظر کریں؛ اَپنے ممسوح بادشاہ پر آپ کی نظرِ التفات ہو۔

10آپ کی بارگاہ میں ایک دِن کسی اَور جگہ کے ہزار دِنوں سے بہتر ہے؛ میں اَپنے خُدا کے گھر کا دربان ہونا بدکار لوگوں کے خیموں میں بسنے سے زِیادہ پسند کروں گا۔

11کیونکہ یَاہوِہ خُدا آفتاب اَور سِپر ہیں؛ یَاہوِہ فضل اَور جلال بخشتے ہیں؛ اَور جِن کی روِش بے اِلزام ہو اُنہیں کسی نِعمت سے محروم نہیں رکھتے۔

12اَے قادرمُطلق یَاہوِہ خُدا! مُبارک ہے وہ آدمی جو آپ پر توکّل رکھتا ہے۔

← زبُور 83 زبُور 85 →