امثال 9 — Urdu
The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)
The Law
History
Poetry & Wisdom
The Prophets
The Gospels & Acts
The Letters
Prophecy
“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39
Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)
1حِکمت نے اَپنا گھر بنا لیا؛ اُس نے اَپنے ساتوں سُتون تراش لیٔے ہیں۔
2اُس نے اَپنا قُربانی کا گوشت پکا لیا اَور اَپنے جام میں شراب اُنڈیل لی ہے؛ اَور اَپنا دسترخوان بھی آراستہ کر لیا ہے۔
3وہ اَپنی سہیلیوں کو اُس خبر کے ساتھ روانہ کر چُکی ہے اَور خُود بھی شہر کے بالا ترین مقام سے پُکار رہی ہے۔
4”جو کوئی سادہ دِل ہے وہ یہاں آ جائے!“ نادان لوگوں سے وہ یہ کہتی ہے:
5”آؤ، میرے ساتھ کھانے میں شریک ہو جاؤ۔ اَور میرے تیّار کئے ہُوئے جامِ شراب میں سے شراب لے کر پیو۔
6سادہ پن چھوڑ دو تاکہ زندہ رہو؛ اَور فہم کی راہ پر چلو۔“
7جو کسی ٹھٹّھےباز کو سمجھانے کی کوشش کرتا ہے وہ ذِلّت کا مُنہ دیکھتا ہے؛ اَورجو بدکار کو تنبیہ کرتا ہے گالِیاں کھاتا ہے۔
8ٹھٹّھےباز کو مت ڈانٹو، اَیسا نہ ہو وہ تُم سے نفرت کرنے لگے؛ لیکن دانشمند کو ڈانٹ تو وہ تُم سے مَحَبّت رکھےگا۔
9اَور تُم سے تربّیت پا کر اَور بھی دانا ہو جائے گا؛ صادق کو تعلیم دو، تو اُس کے علم میں اِضافہ ہوگا۔
10یَاہوِہ کا خوف حِکمت کی اِبتدا ہے، اَور اُس قُدُّوس خُدا کا عِرفان ہی دانش ہے۔
11کیونکہ میری بدولت تمہارے ایّام بڑھ جایٔیں گے، اَور تمہاری زندگی کے بَرس زِیادہ ہو جایٔیں گے۔
12اگر تُم دانشمند ہو تو تمہاری دانشمندی تمہارا اجر ہے؛ اَور اگر تُم دانش کا مذاق اُڑاتے ہو، تُم خُود ہی بھگتوگے۔
13بےوقُوف عورت شور مچاتی ہے؛ وہ نادان ہے اَور کچھ نہیں جانتی۔
14وہ اَپنے گھر کے دروازہ پر، اَور شہر کے کسی اُونچے مقام پر بیٹھ جاتی ہے،
15اَور اُن راہ گیروں کو، جو اَپنے اَپنے راستہ پر سیدھے چلے جا رہے ہیں، یہ کہہ کر پُکارتی ہے کہ
16”جو کوئی سادہ دِل ہے، وہ یہاں آ جائے!“ نادان لوگوں سے وہ یہ کہتی ہے،
17”چوری کا پانی میٹھا ہوتاہے؛ اَور پوشیدگی کی روٹی لذیذ ہوتی ہے!“
18لیکن اَیسے جاہل لوگ شاید ہی جانتے ہیں کہ وہاں جانے والے دَم توڑ چُکے ہیں، اَور اُس عورت کے مہمان پاتال کی گہرائی میں پہُنچ چُکے ہیں۔
BIBLE