GRACE TEAM UNIVERSITYStudy to shew thyself approved unto God — 2 Timothy 2:15
SCRIBE’S TREASURETHY WORD IS TRUTHPRAISE YE THE LORD

امثال 6 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH

The Law

History

Poetry & Wisdom

The Prophets

The Gospels & Acts

The Letters

Prophecy

✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

12345678910111213141516171819202122232425262728293031
امثال 6
حماقت کے خِلاف تنبیہ

1اَے میرے بیٹے! اگر تُم نے اَپنے پڑوسی کی ضمانت دی ہے، اَور اگر تُم نے کسی اجنبی سے شرط لگا کر ذمّہ داری قبُول کی ہے،

2اگر تُم اَپنی ہی باتوں کے پھندے میں پھنس گئے ہو۔ اَور اَپنے ہی مُنہ کی باتوں سے پکڑے گئے ہو،

3تو اَے میرے بیٹے! اَپنے آپ کو بچانے کی تدبیر کرو، کیونکہ تُم اَپنے پڑوسی کے ہاتھ میں پڑ چُکے ہو: جاؤ اَور نہایت خاکساری سے؛ اَپنے پڑوسی سے اِلتجا کرو!

4اَپنی آنکھوں میں نیند نہ آنے دو، اَور نہ اَپنی پلکوں کو جھپکنے دو۔

5تُم اَپنے آپ کو ہِرنی کی مانند شِکاری کے ہاتھ سے، اَور چڑیا کی مانند صیّاد کے جال سے چھُڑا لو۔

6اَے کاہل! چیونٹی کے پاس جا؛ اَور اُس کی روِشوں پر غور کر اَور دانشمند بَن جا!

7اُس کا کویٔی قائد نہیں ہوتا، نہ ہی کویٔی نِگراں یا حاکم ہوتاہے،

8تو بھی وہ گرمی کے موسم میں اَپنی خُوراک بٹورتی ہے اَور فصل کٹتے وقت اَپنے لیٔے غِذا جمع کرتی ہے۔

9اَے کاہل! تُو کب تک وہاں پڑا رہے گا؟ تُو اَپنی نیند سے کب بیدار ہوگا؟

10تھوڑی سِی نیند، ذرا سِی جھپکی، تھوڑی دیر ہاتھ پر ہاتھ دھرے پڑے رہنا۔

11تَب تُم پر راہزن کی مانند مفلسی اَور مُسلّح آدمی کی مانند تنگ دستی آ پڑےگی۔

12بدمعاش اَور بدکار آدمی، جِس کا مُنہ بدگوئی سے بھرا ہُواہے،

13جو آنکھ مارتا ہے، اَور اَپنے پاؤں پٹکتا ہے اَور اَپنی اُنگلیوں سے اِشارہ کرتا ہے،

14جو اَپنے دِل میں مکر رکھ کر بُرے منصُوبے باندھتا ہے۔ اَور ہمیشہ فتنہ برپا کرتا ہے۔

15اِس لیٔے اُس پر آفت ناگہاں آ پڑےگی؛ وہ بغیر کسی علاج کے یک لخت تباہ ہو جائے گا۔

16چھ باتوں سے یَاہوِہ کو نفرت ہے، بَلکہ سات ہیں جِن سے اُنہیں کراہیّت ہے:

17مغروُر آنکھیں، جھُوٹی زبان، بے قُصُور کا خُون بہانے والے ہاتھ،

18بدی کے منصُوبے باندھنے والا دِل، شرارت کے لیٔے تیزرَو پاؤں،

19جھُوٹا گواہ جو دروغ گوئی سے کام لیتا ہے اَور وہ آدمی جو بھائیوں میں نفاق ڈالتا ہے۔

زنا کے خِلاف تنبیہ

20اَے میرے بیٹے! اَپنے باپ کے اَحکام بجا لاؤ اَور اَپنی ماں کی تعلیم کو ترک نہ کرو۔

21اُنہیں اَپنے دِل پر ہمیشہ باندھے رکھو؛ اَور اَپنے گلے کا ہار بنالو۔

22جَب تُم چلوگے تو وہ تمہاری رہنمائی؛ سوؤگے تو وہ تمہاری نگہبانی؛ اَور جَب جاگوگے تو وہ تُم سے باتیں کرےگی۔

23کیونکہ یہ اَحکام چراغ، اَور یہ تعلیم رَوشنی ہے، اَور تربّیت کے لیٔے سرزنش زندگی کی راہ ہے۔

24جو تُمہیں بداخلاق عورت سے، اَور بدچلن بیوی کی چاپلوس زبان سے بچاتا ہے۔

25اُس کے حُسن پر اَپنے دِل میں شہوت سے مغلُوب نہ ہو اَور اُس کی آنکھوں کا شِکار ہونے سے بچے رہنا۔

26کیونکہ فاحِشہ تُمہیں روٹی کے ٹُکڑوں کا مُحتاج بنا دیتی ہے، اَور زانیہ تمہاری جان ہی کا شِکار کر لیتی ہے۔

27کیا یہ ممکن ہے کہ آدمی اَپنے دامن میں آگ بٹورے اَور اُس کے کپڑے نہ جلیں؟

28کیا یہ ممکن ہے کہ کویٔی اَنگاروں پر چلے اَور اُس کے پاؤں نہ جھلسیں؟

29وہ آدمی بھی اَیسا ہی ہے جو کسی دُوسرے آدمی کی عورت کے پاس جاتا ہے؛ جو کویٔی اُسے چھُوئے وہ بے سزا نہ رہے گا۔

30چور اگر بھُوک کے مارے اَپنا پیٹ بھرنے کے لیٔے چوری کرے تو لوگ اُسے حقیر نہیں جانتے۔

31لیکن اگر وہ چوری کرتا پکڑا جائے، تو اُسے سات گُنا اَدا کرنا ہوگا، خواہ اُسے اَپنے گھر کا سارا مال ہی کیوں نہ دینا پڑے۔

32جو آدمی زنا کرتا ہے وہ کم عقل ہے؛ اَیسا کرنے والا اَپنے آپ کو تباہ کر لیتا ہے۔

33وہ گھونسے کھاتا اَور ذِلّت اُٹھاتا ہے، اُس کی رُسوائی کبھی نہ مٹےگی؛

34کیونکہ حَسد خَاوند کے قہر کو بھڑکاتا ہے، اَور وہ اِنتقام کے وقت ہرگز ترس نہ کھائے گا۔

35وہ کویٔی مُعاوضہ قبُول نہ کرےگا؛ اَور رشوت لینے سے بھی اِنکار کرےگا خواہ وہ کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو۔

← امثال 5 امثال 7 →