GRACE TEAM UNIVERSITYStudy to shew thyself approved unto God — 2 Timothy 2:15
SCRIBE’S TREASURETHY WORD IS TRUTHPRAISE YE THE LORD

امثال 12 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH

The Law

History

Poetry & Wisdom

The Prophets

The Gospels & Acts

The Letters

Prophecy

✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

12345678910111213141516171819202122232425262728293031
امثال 12

1جو تربّیت کو عزیز رکھتا ہے وہ علم کو عزیز رکھتا ہے، لیکن جو تنبیہ سے نفرت رکھتا ہے وہ وحشی جانور کی طرح احمق ہے۔

2نیک آدمی پر یَاہوِہ کی نظرِکرم ہوتی ہے، لیکن یَاہوِہ بُری نیّت والے آدمی کو مُجرم ٹھہراتا ہے۔

3آدمی بدکاری سے قائِم نہیں رہ سَکتا، لیکن صادق کی جڑ کو جنبش نہ ہوگی۔

4نیک سیرت عورت اَپنے خَاوند کے لئے تاج ہوتی ہے، لیکن رُسوا بیوی اُس کی ہڈّیوں میں سڑن کی مانند ہے۔

5صادقوں کے منصُوبے راست ہوتے ہیں، لیکن بدکاروں کی صلاح پُر فریب ہوتی ہے۔

6بدکاروں کی باتیں خُون بہانے پر اُکساتی ہیں، لیکن صادقوں کی باتیں اُنہیں رِہائی دیں گی۔

7بدکار لوگ گرا دئیے جاتے ہیں اَور نِیست ہو جاتے ہیں، لیکن راستبازوں کا گھر قائِم رہتاہے۔

8اِنسان کی تعریف اُس کی ہوشیاری کے مُطابق کی جاتی ہے، لیکن بے عقل حقارت کا شِکار ہوتاہے۔

9جو فروتن ہے لیکن ایک نوکر کا مالک ہے وہ اُس شیخی باز سے جو روٹی کا مُحتاج ہو بہتر ہے۔

10راستباز اَپنے جانور کی ضرورتوں کا خیال رکھتا ہے، لیکن بدکار کی رحمدلی بھی ظُلم سے کم نہیں۔

11جو اَپنی زمین میں کاشتکاری کرتا ہے، وہ کثرت سے خُوراک پایٔےگا، لیکن جو خیالی پُلاؤ پکاتا رہتاہے مُحتاج رہے گا۔

12بدکاروں کی نظر بدکرداروں کی لُوٹ پر ہے، لیکن صادقوں کی جڑ پھلدار رہتی ہے۔

13بدکار اَپنے لبوں کی گُناہ آلُودگی کے باعث پھندے میں پھنستا ہے، لیکن صادق مُصیبت سے بچ نکلتا ہے۔

14آدمی اَپنے ہونٹوں کے پھل کی نِعمت سے سیر ہوتاہے اَور اُس کے ہاتھوں کے کام کا اجر اُسے ضروُر ملتا ہے۔

15احمق کو اَپنی روِش دُرست نظر آتی ہے، لیکن دانشمند نصیحت کو سُنتا ہے۔

16احمق کا غُصّہ فوراً ظاہر ہو جاتا ہے، لیکن ہوشیار آدمی بدنامی کو نظرانداز کرتا ہے۔

17صادق گواہ سچّی گواہی دیتاہے، لیکن جھُوٹا گواہ جھُوٹ بولتا ہے۔

18بےہوُدہ باتیں تلوار کی مانند چھیدتی ہیں، لیکن دانشمند کی زبان شفا بخشتی ہے۔

19سچّے ہونٹ ہمیشہ تک قائِم رہیں گے، لیکن جھُوٹی زبان کچھ دیر تک ہی ٹکتی ہے۔

20بدی کے منصُوبے باندھنے والوں کے دِل میں دغا ہوتی ہے، لیکن جو صُلح کا مشورہ دیتے ہیں خُوش ہوتے ہیں۔

21راستباز کو کویٔی ضرر نہیں پہُنچتا، لیکن بدکار مُصیبت میں ڈُوب جاتے ہیں۔

22جھُوٹے لبوں سے یَاہوِہ کو نفرت ہے، لیکن راست گو سے وہ خُوش ہوتاہے۔

23ہوشیار آدمی اَپنا علم خُود تک محدُود رکھتا ہے، لیکن احمقوں کا دِل حماقت کی مُنادی کرتا ہے۔

24محنتی ہاتھوں والے حُکمرانی کریں گے، لیکن کاہل آدمی غُلام بَن کر رہ جایٔیں گے۔

25دِل مُضطرب ہو تو اِنسان بھی اُداس ہو جاتا ہے، لیکن ایک مَحَبّت بھرا لفظ اُسے خُوش کر دیتاہے۔

26راستباز اِنسان اَپنے ہمسایہ کی رہنمائی کرتا ہے، لیکن بدکاروں کی روِش اُنہیں گُمراہ کردیتی ہے۔

27کاہل آدمی اَپنے شِکار کو بھُونتا بھی نہیں، لیکن محنتی آدمی بیش قیمتی دولت پاتاہے۔

28راستی کی راہ زندگی کی طرف جاتی ہے؛ اُس راہ میں موت نہیں ہوتی۔

← امثال 11 امثال 13 →