GRACE TEAM UNIVERSITYStudy to shew thyself approved unto God — 2 Timothy 2:15
SCRIBE’S TREASURETHY WORD IS TRUTHPRAISE YE THE LORD

امثال 2 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH

The Law

History

Poetry & Wisdom

The Prophets

The Gospels & Acts

The Letters

Prophecy

✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

12345678910111213141516171819202122232425262728293031
امثال 2
حِکمت کے اَخلاقی فوائد

1اَے میرے بیٹے! اگر تُم میری باتیں قبُول کرو اَور میرے اَحکام اَپنے دِل میں رکھو،

2اَور حِکمت کی طرف کان لگاؤ اَور فہم سے اَپنا دِل لگائے رکھو،

3اَور اگر تُم بصیرت کے لیٔے پُکارو اَور فہم کے لیٔے آواز بُلند کرو،

4اَور تُم اُسے چاندی کی مانند ڈھونڈو اَور کسی پوشیدہ خزانہ کی مانند اُس کی تلاش کرو،

5تَب تُم یَاہوِہ کے خوف کو سمجھ پاؤگے اَور یَاہوِہ کا علم حاصل کروگے۔

6کیونکہ یَاہوِہ حِکمت بخشتے ہیں؛ اَور علم اَور فہم اُن ہی کے مُنہ سے نکلتے ہیں۔

7وہ راستبازوں کے لیٔے مدد تیّار رکھتے ہیں، اَور راست رَو کے لیٔے ڈھال ثابت ہوتے ہیں،

8کیونکہ وہ اِنصاف کے راستوں کی نگہبانی کرتے ہیں اَور اَپنے وفاداروں کی راہ کی حِفاظت کرتے ہیں۔

9تَب تُم حق اَور راستی اَور صحیح، الغرض ہر اَچھّی راہ کو سمجھ پاؤگے۔

10کیونکہ حِکمت تمہارے دِل میں داخل ہوگی، اَور علم تمہاری جان کو فرحت بخشےگا۔

11شعور تمہارا نگہبان ہوگا، اَور فہم تمہاری حِفاظت کرےگا۔

12حِکمت تُمہیں بدکار لوگوں کی راہوں سے، اَور کَج گو کی باتوں سے بچائے گی،

13جو راہ راست کو چھوڑ دیتے ہیں تاکہ تاریک راہوں پر چلیں،

14جو بدکاری سے خُوش ہوتے ہیں اَور شرارت کے کام کرکے مسرُور ہوتے ہیں،

15جِن کی راہیں ٹیڑھی ہیں اَور جِن کی روِشیں پُر فریب ہیں۔

16وہ تُمہیں فاحِشہ عورت سے، اَور اُس بدچلن بیوی کی دلفریب باتوں سے بھی بچائے گی،

17جِس نے اَپنی جَوانی کے ساتھی کو چھوڑ دیا اَور اُس عہد کو بھُول گئی جو اُس نے خُدا کے سامنے باندھا تھا۔

18کیونکہ اُس فاحِشہ کا گھر موت کی طرف کھینچتا ہے اَور اُس کی راہیں پاتال کو جاتی ہیں۔

19جو بھی اُس کے پاس جاتا ہے لَوٹ کر نہیں آتا اَور نہ عتّئیؔ کبھی زندگی کی راہیں پاتاہے۔

20حِکمت سے تُم نیک لوگوں کی راہوں پر چلوگے اَور راستبازوں کے راہوں پر قائِم رہوگے۔

21کیونکہ راستباز مُلک میں آباد رہیں گے، اَور کامل اُس میں بسے رہیں گے؛

22لیکن بدکار زمین پر سے کاٹ ڈالے جایٔیں گے، اَور بدکار اُس مُلک میں سے اُکھاڑ پھینکے جایٔیں گے۔

← امثال 1 امثال 3 →