GRACE TEAM UNIVERSITYStudy to shew thyself approved unto God — 2 Timothy 2:15
SCRIBE’S TREASURETHY WORD IS TRUTHPRAISE YE THE LORD

یَشعیاہ 56 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH

The Law

History

Poetry & Wisdom

The Prophets

The Gospels & Acts

The Letters

Prophecy

✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

123456789101112131415161718192021222324252627282930313233343536373839404142434445464748495051525354555657585960616263646566
یَشعیاہ 56
سارے قوموں کی نَجات

1یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”اِنصاف کو قائِم رکھّو اَور وُہی کرو جو صحیح ہے، کیونکہ تیری نَجات قریب ہے اَور میری راستی جلد عیاں ہوگی۔

2مُبارک ہے وہ شخص جو اِس پر عَمل کرتا ہے، اَور وہ آدمی جو اِس پر قائِم رہتاہے، جو سَبت کو ناپاک کئے بِنا اُسے مانتا ہے اَور اَپنا ہاتھ ہر قِسم کی بدی سے روکے رکھتا ہے۔“

3کویٔی پردیسی جو یَاہوِہ سے مِل چُکاہے یہ نہ کہے، ”یَاہوِہ یقیناً مُجھے اَپنے لوگوں سے جُدا کر دیں گے۔“ اَور کوئی خواجہ سرا شکایت نہ کرے۔ ”کہ میں تو محض سُوکھا درخت ہُوں۔“

4کیونکہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”وہ خواجہ سرا جو میری سَبت کو مانتے ہیں، اَور اُن کاموں کو اِختیار کرتے ہیں جو مُجھے پسند ہیں اَور میرے عہد پر قائِم رہتے ہیں

5میں اُنہیں اَپنی ہیکل اَور اُس کی چار دیواری میں اَیسا نام اَور نِشان دُوں گا جو بیٹوں اَور بیٹیوں سے بھی بڑھ کر ہوگا؛ میں اُن کو ایک اَبدی نام دُوں گا جو کبھی مٹایا نہ جائے گا۔

6اَور پردیسی لوگ جو اَپنے آپ کو یَاہوِہ سے وابستہ کرتے ہیں تاکہ اُن کی خدمت کریں، اَور اُن کے نام کو عزیز رکھیں اَور اُن کی عبادت کریں، وہ سَب جو سَبت کو مانتے ہیں اَور اُسے ناپاک نہیں کرتے اَور میرے عہد پر قائِم رہتے ہیں

7اُن سَب کو میں اَپنے مُقدّس پہاڑ پر لاؤں گا اَور اُنہیں اَپنی دُعا کے گھر میں شادمان کروں گا۔ اُن کی سوختنی نذریں اَور ذبیحے میرے مذبح پر مقبُول ہوں گے؛ کیونکہ میرا گھر سَب قوموں کے لیٔے دعا کا گھر کہلائے گا۔“

8یَاہوِہ قادر مختار جو اِسرائیل کے جَلاوطنوں کو جمع کرتا ہے، فرماتے ہیں: ”میں اَوروں کو بھی جمع کرکے اُن کے ساتھ مِلا دُوں گا جو پہلے ہی جمع کر دئیے گیٔے ہیں۔“

بدکاروں کے خِلاف خُدا کا اِلزام

9آؤ، اَے دشت کے سَب حَیوانو، آؤ اَور کھاؤ، اَے جنگل کے سَب درندو!

10اِسرائیل کے پہرےدار اَندھے ہیں وہ سَب جاہل ہیں؛ وہ سَب گُونگے کُتّے ہیں، جو بھونک نہیں سکتے؛ وہ پڑے پڑے خواب دیکھتے رہتے ہیں، اَور اُنہیں نیند پسند ہے۔

11وہ بھُوکے کُتّے ہیں؛ جو کبھی سیر نہیں ہوتے۔ وہ نادان چرواہے ہیں؛ وہ سَب اَپنی اَپنی راہ کو پھر گیٔے، اَور ہر ایک اَپنا ہی نفع ڈھونڈتا ہے۔

12ہر ایک پُکارتا ہے: ”آؤ، میں مے لاتا ہُوں! ہم شراب پی کر مست ہو جایٔیں گے! اَور کل بھی آج ہی کی طرح ہوگا، بَلکہ اِس سے بھی بہت بہتر!“

← یَشعیاہ 55 یَشعیاہ 57 →