GRACE TEAM UNIVERSITYStudy to shew thyself approved unto God — 2 Timothy 2:15
SCRIBE’S TREASURETHY WORD IS TRUTHPRAISE YE THE LORD

یَشعیاہ 52 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH

The Law

History

Poetry & Wisdom

The Prophets

The Gospels & Acts

The Letters

Prophecy

✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

123456789101112131415161718192021222324252627282930313233343536373839404142434445464748495051525354555657585960616263646566
یَشعیاہ 52

1اَے صِیّونؔ، جاگو، جاگو، اَور طاقت کے لباس کو پہن لو۔ اَے مُقدّس شہر، یروشلیمؔ، اَپنا شان و شوکت کے لباس کو پہن لے۔ نامختون اَور ناپاک لوگ پھر کبھی تُجھ میں داخل نہ ہوں گے۔

2اَے یروشلیمؔ اَپنے اُوپر سے گَرد جھاڑ دے؛ اُٹھ اَور تخت نشین ہو اَے صِیّونؔ کی اسیر بیٹی اَپنے گلے کے طوق کھول کر اَپنے آپ کو آزاد کر لے۔

3کیونکہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”تُم مُفت بیچے گیٔے تھے، اَور بغیر زَر ہی رِہا کئے جاؤگے۔“

4کیونکہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ”اِبتدا میں میرے لوگ مِصر میں رہنے گیٔے؛ کچھ دِن پہلے اشُوریوں نے اُن پر ظُلم ڈھائے۔

5”اَور اَب یہاں میرے پاس کیا ہے؟“ پس یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”کیونکہ میرے لوگ بلاوجہ لے جائے گیٔے، اَورجو اُن پر حُکومت کرتے ہیں وہ اُن کا مضحکہ اُڑاتے ہیں۔“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔ ”اَور دِن بھر میرے نام پر مُتواتر کُفر بکا جاتا ہے۔

6اِس لیٔے میرے لوگ میرا نام جانیں گے؛ اِس لیٔے اُس دِن وہ جانیں گے کہ وہ میں ہی ہُوں جِس نے یہ پیشن گوئی کی تھی، ہاں وہ میں ہی ہُوں۔“

7پہاڑوں پر اُن کے قدم کیسے خُوشنما ہیں جو خُوشخبری لاتے ہیں، اَور سلامتی کی مُنادی کرتے ہیں، اَور اَچھّی خبر لاتے ہیں، اَور نَجات کا اعلان کرتے ہیں، اَور صِیّونؔ سے کہتے ہیں، ”کہ تمہارا خُدا حُکمرانی کرتا ہے!“

8سُن، تیرے پہرےدار اَپنی آواز بُلند کرتے ہیں؛ اَور اِکٹھّے خُوشی سے للکارتے ہیں۔ جَب یَاہوِہ صِیّونؔ واپس آئے گے، وہ اُسے اَپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔

9اَے یروشلیمؔ کے ویرانو، سَب مِل کر خُوشی کے نغمہ گاؤ، کیونکہ یَاہوِہ نے اَپنے لوگوں کو تسلّی دی، اُنہُوں نے یروشلیمؔ کا فدیہ دیا۔

10یَاہوِہ تمام قوموں کی آنکھوں کے سامنے اَپنا مُقدّس بازو برہنہ کرے گے، اَور زمین کی اِنتہا تک تمام لوگ ہمارے خُدا کی نَجات دیکھ لیں گے۔

11یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے ظروف اُٹھانے والو، چلے جاؤ، چلے جاؤ، وہاں سے باہر نکل آؤ! جو چیز ناپاک ہے اُسے مت چھُوؤ! وہاں سے نکل آؤ اَور پاک ہو جاؤ۔

12لیکن تُم جلدی سے نہ نکلوگے نہ تیزی سے بھاگوگے؛ کیونکہ یَاہوِہ تمہارے آگے آگے چلے گے، اَور اِسرائیل کا خُدا پیچھے سے تمہاری حِفاظت کرےگا۔

خادِم کی اَذیّت اَور اُس کا جلال

13دیکھو، میرا خادِم حِکمت سے کام لے گا؛ وہ سرفراز ہوں گے، اُوپر اُٹھایا جائے گا اَور بڑا عروج پایٔےگا۔

14جِس طرح بہت سے لوگ اُسے دیکھ کر حیرت زدہ ہو گئے کیونکہ اُس کی شکل و صورت بگڑ کر بالاتر ہو گئی اَور اُس کی شکل اِنسانی مُشابَہت سِی نہ رہ گئی تھی

15اُسی طرح بہت سِی قومیں اُسے دیکھ کر تعجُّب کریں گی، اَور بادشاہ اُس کی وجہ سے اَپنا مُنہ بند کریں گے۔ کیونکہ وہ اَیسی بات دیکھیں گے جنہیں اُس کی خبر تک نہیں پہُنچی، اَور اَیسی خبر اُن کی سمجھ میں آئے گی جنہیں اُنہُوں نے ابھی سُنا تک نہیں۔

← یَشعیاہ 51 یَشعیاہ 53 →