GRACE TEAM UNIVERSITYStudy to shew thyself approved unto God — 2 Timothy 2:15
SCRIBE’S TREASURETHY WORD IS TRUTHPRAISE YE THE LORD

یَشعیاہ 31 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH

The Law

History

Poetry & Wisdom

The Prophets

The Gospels & Acts

The Letters

Prophecy

✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

123456789101112131415161718192021222324252627282930313233343536373839404142434445464748495051525354555657585960616263646566
یَشعیاہ 31
افسوس اُن پرجو مِصر پر اِعتماد رکھتے ہیں

1افسوس اُن پرجو مدد کے لیٔے مِصر جاتے ہیں، اَور گھوڑوں پر اِعتماد رکھتے ہیں، اَور اَپنے کثیرُالتعداد رتھوں پر اَور اَپنے سواروں کی بڑی طاقت پر بھروسا رکھتے ہیں، لیکن اِسرائیل کے قُدُّوس پر نگاہ نہیں کرتے، نہ یَاہوِہ سے مدد طلب کرتے ہیں۔

2پر وہ بھی عقلمند ہے اَور آفت لا سَکتا ہے؛ وہ اَپنے الفاظ واپس نہیں لیتا وہ اُٹھ کر بدکاروں کے گھرانے پر اَور بدکرداروں کے حمایتیوں پر چڑھائی کرےگا۔

3لیکن اہلِ مِصر تو اِنسان ہیں، خُدا نہیں؛ اَور اُن کے گھوڑے گوشت ہیں، رُوح نہیں۔ جَب یَاہوِہ اَپنا ہاتھ بڑھائیں گے، تو حمایتی ٹھوکر کھائے گا، اَور جِس کی حمایت کی گئی وہ گِر جائے گا؛ دونوں اِکٹھّے ہلاک ہوں گے۔

4پھر یَاہوِہ نے مُجھ سے یُوں فرمایا: ”جِس طرح شیرببر ہاں جَوان شیرببر اَپنے شِکار پر غرّاتے ہے اَور حالانکہ بہت سے چرواہے اُس کا مُقابلہ کرنے کے لیٔے اِکٹھّے کر لیٔے جایٔیں، تو بھی وہ اُن کی للکار سے نہ ڈرے گا نہ اُن کے شور و غُل سے پریشان ہوگا اِسی طرح قادرمُطلق یَاہوِہ کوہِ صِیّونؔ اَور اُس کی پہاڑیوں پر لڑنے کے لیٔے اُترے گا۔

5منڈلاتے ہُوئے پرندوں کی طرح قادرمُطلق یَاہوِہ یروشلیمؔ کی حمایت کریں گے؛ وہ اُس کی حِفاظت کرکے اُسے چھُڑا لیں گے، وہ اُس کے ’اُوپر سے گزرتے ہُوئے‘ اُسے بچا لیں گے۔“

6اَے بنی اِسرائیل تُم اُسی کی طرف لَوٹ آؤ جِس کے خِلاف تُم نے سخت بغاوت کی ہے۔

7کیونکہ اُس دِن تُم میں سے ہر ایک اُن چاندی اَور سونے کے بُتوں کو ترک کر دے گا جنہیں تمہارے گُناہ آلُود ہاتھوں نے بنایا ہے۔

8”تَب اشُور اُس تلوار سے گِرے گا جو اِنسان کی نہیں ہے؛ وُہی تلوار جو فانی اِنسان کی نہیں ہے، اُنہیں ہلاک کر ڈالے گی۔ وہ تلوار کے سامنے سے بھاگ جایٔیں گے اَور اُن کے نوجوانوں سے زبردستی مشقّت کروائی جائے گی۔

9اُن کا قلعہ دہشت کی وجہ سے گِر جائے گا؛ اَور اُن کے سپہ سالار لڑائی کا پرچم دیکھ کر کانپنے لگیں گے،“ یہ یَاہوِہ فرماتے ہیں، جِس کی آگ صِیّونؔ میں اَور بھٹّی یروشلیمؔ میں ہے۔

← یَشعیاہ 30 یَشعیاہ 32 →