غزل الغزلات 7 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH

The Law

History

Poetry & Wisdom

The Prophets

The Gospels & Acts

The Letters

Prophecy

✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

12345678
غزل الغزلات 7

1اَے شہزادی! جُوتیوں میں تمہارے پاؤں کتنے خُوبصورت لگتے ہیں، تمہاری حسین رانوں کی گولایٔی کسی ماہر کاریگر کی زیورات کی مانند ہیں۔

2تمہاری ناف اَیسا گول پیالہ ہے، جو مَسالے دار مَے سے خالی نہیں ہوتا۔ تمہاری کمر گندُم کا ایک انبار ہے، جِس کے اِردگرد شُوشنؔ کے پھُول ہیں۔

3تمہاری دونوں چھاتِیاں، کسی غزال کے جُڑواں بچّوں کی مانند ہیں۔

4تمہاری گردن ہاتھی دانت کے بُرج کی مانند ہے۔ تمہاری آنکھیں گویا حِشبونؔ شہر کے تالاب ہیں، جو بیت ربّیمؔ کے پھاٹک کے پاس ہے؛ تمہاری ناک لبانونؔ کے بُرج کی مانند ہے، جِس کا رُخ دَمشق شہر کی طرف ہے۔

5تمہارا سَر کوہِ کرمِلؔ کی عظمت کی مانند ہے۔ تمہارے سَر کے لمبے بال شاہی دھاگوں میں بنی تصویر ہیں؛ بادشاہ تو تمہاری زُلفوں کی زنجیروں میں جکڑا رہتاہے۔

6میری محبُوبہ، تُم کتنی حسین اَور پُر لُطف ہو، تُم کتنی خوشیوں سے لبریز ہو!

7تمہاری قد وقامت کھجور کے درخت جَیسی، اَور تمہاری چھاتِیاں اُس کے گُچّھوں کی مانند ہیں۔

8مَیں نے کہا، ”میں اُس کھجور کے درخت پر چڑھوں گا؛ اَور اُس کے گُچّھے پکڑ لُوں گا۔“ کاش تمہاری چھاتِیاں انگور کے گُچّھوں کی مانند ہوتییں، اَور تمہاری سانس کی مہک سیبوں کی مہک جَیسی ہوتی۔

9تمہارا مُنہ بہترین مَے کی مانند ہے۔ کاش وہ مَے سیدھے میرے محبُوب کے مُنہ میں پہُنچ کر، ہونٹوں اَور دانتوں کے اُوپر آہستہ آہستہ گزر جائے۔

10میں اَپنے محبُوب کی ہی ہُوں، اَور وہ میرا مُشتاق ہے۔

11اَے میرے محبُوب! آؤ کہ ہم شہر سے باہر نکل چلیں، اَور گاؤں میں رات گُزاریں۔

12آؤ ہم پھر صُبح سویرے تاکستان میں چلیں؛ تاکہ دیکھیں کہ کیا تاکوں میں کونپلیں پھوٹ آئی ہیں یا نہیں، کیا اُن میں پھُول کھِل گیٔے ہیں یا نہیں۔ اَور انار کے پھُول کھِل چُکے ہیں یا نہیں۔ وہاں میں تُم پر اَپنی مَحَبّت کا اِظہار کروں گی۔

13دُدائیم کی خُوشبو پھیل رہی ہے، اَور ہمارے دروازے پر ہر قِسم کے نئے اَور پُرانے میوے مَوجُود ہیں، یہ سبھی مَیں نے اَپنے محبُوب کے لیٔے محفوظ کر رکھے ہیں۔

← غزل الغزلات 6 غزل الغزلات 8 →