غزل الغزلات 6 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH

The Law

History

Poetry & Wisdom

The Prophets

The Gospels & Acts

The Letters

Prophecy

✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

12345678
غزل الغزلات 6

1اَے خواتین میں حسین ترین، تمہارا محبُوب کہاں چلا گیا ہے؟ بتاؤ تمہارے محبُوب کا رُخ کس طرف تھا، تاکہ ہم تمہارے ساتھ اُسے تلاشیں؟

2میرا محبُوب اَپنے باغ میں گیا ہے۔ جہاں بلسان کی کیاریاں ہیں۔ تاکہ وہاں اَپنے ریوڑ کو چَرائے اَور شُوشنؔ کے پھُول جمع کرے۔

3میں اَپنے محبُوب کی ہو چُکی ہُوں اَور وہ میرا؛ وُہی جو شُوشنؔ کے پھُولوں کے درمیان گلّہ چرا رہاہے۔

4اَے میری محبُوبہ، تُم تِرضاؔہ شہر کی مانند خُوبصورت ہو، تُم یروشلیمؔ کی مانند دلکش ہو، تُم پرچم اُٹھائے ہویٔے فَوجی دستوں کی مانند رُعب دار ہو۔

5اَپنی آنکھیں مُجھ سے ہٹا لو؛ کیونکہ وہ مُجھے اَپنے بس میں کر لیتی ہیں۔ تمہارے بال بکریوں کے گلّہ کی مانند ہیں، جو گویا کوہِ گِلعادؔ سے نیچے اُتر رہی ہُوں۔

6تمہارے دانت بھیڑوں کے ایک اَیسے گلّہ کی مانند ہیں، جِن کے بال ابھی ابھی کترے گیٔے ہُوں جو غُسل کرکے آ رہی ہُوں۔ جِن میں سَب جُڑواں بچّے ہیں، اَور اُن میں کویٔی بھی اکیلا نہیں ہے۔

7حجاب کے نیچے تمہارے گال گویا انار کے ٹُکڑوں کی مانند ہیں۔

8گو بادشاہ کی ساٹھ ملِکائیں اَور اسّی داشتاؤں، اَور بے شُمار کنواریاں بھی ہُوں۔

9مگر میری کبُوتری، میری کامل ساتھی، بے نظیر ہے، اَپنی ماں کی واحد بیٹی، اَور اَپنی والدہ کی لاڈلی ہے۔ خادِماؤں نے اُسے دیکھ کر مُبارک کہا؛ ملِکاؤں اَور داشتاؤں نے اُس کی تعریف کی۔

10یہ کون ہے جِس کا ظہُور طُلوع صُبح کی مانند ہے، جو پُورے ماہتاب کی طرح حسین، آفتاب کی مانند درخشاں ہے، اَور علم بردار سِتاروں کی مانند رُعب دار ہے؟

11میں اخروٹ کے باغ میں گیا تاکہ وادی میں تازہ نباتات پر نظر کروں، اَور دیکھوں کہ کیا تاکستان میں غُنچے اَور اناروں میں پھُول نکلے ہیں یا نہیں۔

12مُجھے مَعلُوم ہی نہ چلا کہ کب، میرے دِل نے مُجھے میرے اُمرا کے شاہی رتھوں پر بِٹھا دیا۔

13اَے شُولمِیتؔ، لَوٹ آؤ، لَوٹ آؤ؛ لَوٹ آؤ، لَوٹ آؤ، تاکہ ہم تُم پر نظر کر سکیں! تُم شُولمِیتؔ کو کیوں دیکھنا چاہتی ہو کیا وہ محنایمؔ جَیسا دو لشکروں کا رقص ہے؟

← غزل الغزلات 5 غزل الغزلات 7 →