GRACE TEAM UNIVERSITYStudy to shew thyself approved unto God — 2 Timothy 2:15
SCRIBE’S TREASURETHY WORD IS TRUTHPRAISE YE THE LORD

حزقی ایل 8 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH

The Law

History

Poetry & Wisdom

The Prophets

The Gospels & Acts

The Letters

Prophecy

✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

123456789101112131415161718192021222324252627282930313233343536373839404142434445464748
حزقی ایل 8
بیت المُقدّس میں بُت پرستی

1چھٹے سال کے چھٹے مہینے کے پانچویں دِن جَب مَیں اَپنے گھر میں بیٹھا تھا اَور یہُوداہؔ کے بُزرگ میرے سامنے بیٹھے تھے، تَب وہاں یَاہوِہ قادر کا ہاتھ مُجھ پر آ ٹھہرا۔

2مَیں نے دیکھا تو مُجھے ایک اِنسانی شکل نظر آئی۔ اُس کی کمر کا نیچے کا حِصّہ آگ کی مانند تھا اَور اُس کے اُوپر کا حِصّہ چمکتی ہُوئی دھات کی مانند رَوشن تھا۔

3اُس نے ہاتھ کی شکل کی کویٔی شَے آگے بڑھا کر میرے سَر کے بالوں سے مُجھے پکڑ لیا۔ تَب رُوح نے مُجھے زمین اَور آسمان کے درمیان اُٹھالیا اَور خُدا کی دِکھائی ہُوئی رُویا میں یروشلیمؔ میں بیت المُقدّس کے اَندرونی صحن کے شمالی پھاٹک کے دروازے تک لے گئی جہاں غیرت بھڑکانے والا بُت کھڑا تھا۔

4وہاں میرے سامنے اِسرائیل کے خُدا کا جلال وَیسا ہی مَوجُود تھا جَیسا مَیں نے رُویا میں میدان میں دیکھا تھا۔

5تَب اُس نے مُجھ سے کہا، ”اَے آدمؔ زاد، شمال کی طرف دیکھ۔“ چنانچہ مَیں نے دیکھا کہ مذبح کے پھاٹک کے شمال میں دروازہ سے داخل ہونے کی راہ پر ہی یہ غیرت کا بُت کھڑا تھا۔

6اَور اُس نے مُجھ سے کہا، ”اَے آدمؔ زاد، کیا تُم نے دیکھا کہ یہ لوگ کیا کر رہے ہیں؟ بنی اِسرائیل یہاں اَیسی مکرُوہ کام کر رہے ہیں تاکہ میں اَپنے پاک مُقدّس سے دُور چلا جاؤں۔ لیکن تُم اَیسی حرکتیں دیکھوگے جو اِن سے بھی زِیادہ قابل نفرت ہُوں گی۔“

7تَب وہ مُجھے صحن کے دروازے پر لے آیا۔ مَیں نے نظر کی تو دیوار میں ایک چھید نظر آیا۔

8اُس نے مُجھ سے کہا، ”اَے آدمؔ زاد، اَب دیوار کو کھود۔“ چنانچہ جَب مَیں نے دیوار کو کھودا تو وہاں ایک دروازہ دیکھا۔

9اَور اُس نے مُجھ سے کہا، ”اَندر جا اَور دیکھ کہ وہ یہاں کیسی شرارت آمیز اَور قابل نفرت حرکتیں کر رہے ہیں۔“

10چنانچہ میں اَندر گیا اَور دیکھا کہ دیواروں پر ہر طرف ہر قِسم کے رینگنے والے جانوروں اَور ناپاک حَیوانوں اَور اِسرائیل کے تمام بُتوں کی تصویریں نقش کی ہُوئی ہیں۔

11اُن کے سامنے بنی اِسرائیل کے ستّر بُزرگ کھڑے ہیں جِن میں شافانؔ کا بیٹا یازنیاہؔ بھی ہے۔ ہر ایک کے ہاتھ میں ایک بخُوردان ہے اَور وہاں بخُور کا خُوشبودار بادل اُٹھ رہاہے۔

12اُس نے مُجھ سے کہا، ”اَے آدمؔ زاد، کیا تُم نے دیکھا کہ بنی اِسرائیل کے بُزرگ اَپنے اَپنے بُتکدے میں تاریکی میں کیا کر رہے ہیں؟ وہ کہتے ہیں، ’یَاہوِہ ہمیں نہیں دیکھتے۔ اُنہُوں نے مُلک کو ترک کر دیا ہے۔‘ “

13تَب اُس نے پھر کہا، ”تُو اُنہیں اَیسی حرکتیں کرتے ہُوئے دیکھے گا اَورجو اِن سے بھی زِیادہ قابل نفرت ہُوں گی۔“

14پھر وہ مُجھے یَاہوِہ کے گھر کے شمالی پھاٹک کے دروازہ پر لے گیا اَور مَیں نے وہاں عورتوں کو دیکھا جو بیٹھی ہُوئی تمّوزؔ کے لیٔے نوحہ کر رہی تھیں۔

15اُس نے مُجھ سے کہا، ”اَے آدمؔ زاد، کیا تُونے یہ دیکھا؟ تُو اُنہیں اَیسی حرکتیں کرتے ہُوئے دیکھے گا جو اَور بھی زِیادہ قابل نفرت ہیں۔“

16پھر وہ مُجھے یَاہوِہ کے گھر کے اَندرونی صحن میں لایا اَور وہاں بیت المُقدّس کے دروازہ پر برامدے اَور مذبح کے درمیان تقریباً پچّیس اَشخاص تھے جِن کی پیٹھ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کی طرف تھی اَور اُن کے مُنہ مشرق کی جانِب تھے اَور وہ مشرق کی طرف رُخ کرکے سُورج کو سَجدہ کر رہے تھے۔

17اُس نے مُجھ سے کہا، ”اَے آدمؔ زاد، کیا تُونے دیکھ لیا ہے؟ کیا یہ بنی یہُوداہؔ کے نزدیک مَعمولی سِی بات ہے کہ وہ اَیسی قابل نفرت حرکتیں کریں جو وہ یہاں کر رہے ہیں؟ کیا لازِم ہے کہ وہ مُلک کو تشدّد سے بھرتے رہیں اَور میرے غُصّہ کو لگاتار بھڑکاتے رہیں؟ دیکھ، اَب تو اُنہُوں نے شاخ کو نتھنوں میں گھُسا لیا ہے!

18اِس لیٔے میں بھی اُن سے غُصّہ سے پیش آؤں گا۔ نہ مَیں اُن پر رحم کروں گا اَور نہ ہی رعایت سے کام لُوں گا۔ خواہ وہ میرے کانوں میں زور زور سے چِلّائیں، مَیں اُن کی نہ سُنوں گا۔“

← حزقی ایل 7 حزقی ایل 9 →