GRACE TEAM UNIVERSITYStudy to shew thyself approved unto God — 2 Timothy 2:15
SCRIBE’S TREASURETHY WORD IS TRUTHPRAISE YE THE LORD

حزقی ایل 30 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH

The Law

History

Poetry & Wisdom

The Prophets

The Gospels & Acts

The Letters

Prophecy

✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

123456789101112131415161718192021222324252627282930313233343536373839404142434445464748
حزقی ایل 30
مِصر کے لیٔے نوحہ

1یَاہوِہ کا کلام مُجھ پر نازل ہُوا:

2”اَے آدمؔ زاد، نبُوّت کر اَور کہہ: ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ” ’ماتم کرو اَور کہو، ”اُس دِن پر افسوس!“

3کیونکہ وہ دِن نزدیک ہے، یَاہوِہ کا دِن قریب ہے۔ یعنی بادلوں کا دِن، اَور قوموں کی سزا کا وقت۔

4مِصر کے خِلاف تلوار اُٹھے گی، اَور مِصر میں قتلِ عام ہوگا۔ اَور کُوشؔ پر مصائب کا وقت آئے گا۔ اُس کی دولت لُوٹ لی جائے گی، اَور اُس کی بُنیادیں ڈھا دی جایٔیں گی، تَب اہلِ کُوشؔ سخت تکلیف میں ہوں گے۔

5کُوشؔ۔ فُوطؔ، لُودؔ، تمام عربستانؔ، لیبیا اَور اُس مُلک کے لوگ جنہوں نے عہد کیا ہے سَب مِصریوں کے ساتھ تلوار سے مارے جایٔیں گے۔

6” ’یَاہوِہ قادر نے یُوں فرمایاہے: ” ’مِصر کے اِتّحادی تباہ ہو جائیں گے۔ اَور جِس قُوّت پر اُسے غُرور ہے وہ ٹوٹ جائے گی۔ مِگدُلؔ سے لے کر آسوانؔ تک اُس کے باشِندے تلوار سے مارے جایٔیں گے، یہ یَاہوِہ خُدا نے فرمایاہے۔

7وہ ویران مُلکوں کے درمیان ویران ہوں گے، اَور اُن کے شہر اُجڑے ہُوئے شہروں کے ساتھ کھنڈر بَن جایٔیں گے۔

8جَب مَیں مِصر میں آگ لگا دُوں گا اَور اُس کے سَب مددگار ہلاک کئے جایٔیں گے، تَب وہ جان لیں گے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔

9” ’اُس روز میری طرف سے کیٔی قاصِد جہازوں پر سوار ہوکر روانہ ہوں گے تاکہ وہ غافل کُوشیوں کو خوفزدہ کر سکیں کیونکہ مِصر کی سزا کے دِن وہ سخت تکلیف میں ہوں گے اَور وہ دِن یقیناً آئے گا۔

10” ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ” ’مَیں شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کے ہاتھوں مِصر کے گِروہ کا خاتِمہ کر دُوں گا۔

11اُسے اَور اُس کی فَوج کو جو نہایت ہی سنگدل قوم ہے۔ مُلک کو تباہ کرنے کے لیٔے مدعو کیا جائے گا۔ وہ مِصر پر تلوار چلائیں گے اَور مُلک کو مقتولوں سے بھر دیں گے۔

12میں دریائے نیل کے چشموں کو خشک کر دُوں گا اَور مُلک کو بدکاروں کے ہاتھ فروخت کر دُوں گا؛ یُوں مُلک اَور اُس کے اَندر کی ہر شَے کو پردیسیوں کے ہاتھ تباہ کر دُوں گا۔ میں یَاہوِہ نے یہ فرمایاہے۔

13” ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ” ’میں میمفِسؔ نُوفؔ کے بُتوں کو برباد کر دُوں گا اَور اُس کی مورتیوں کو تباہ کر دُوں گا۔ اَب مِصر میں کبھی کویٔی شہزادہ برپا نہ ہوگا، اَور مَیں تمام مُلک میں خوف کا ماحول پیدا کروں گا۔

14میں فتروس کو اُجاڑ دُوں گا؛ ضعنؔ کو آگ لگا دُوں گا اَور تھیبیس کو سزا دُوں گا۔

15مَیں مِصر کے مضبُوط قلعہ پلوسیئم پر اَپنا قہر نازل کروں گا، اَور تھیبیس کے گِروہ کا خاتِمہ کر دُوں گا۔

16مَیں مِصر کو آگ لگا دُوں گا؛ اَور پلوسیئم درد میں تڑپے گا۔ اَور تھیبیس دَم بھر میں تسخیر کر لیا جائے گا؛ اَور میمفِسؔ مُستقِل بےچینی میں ہوگا۔

17اَونؔ اَور فی بِستؔ کے نوجوان مَرد تلوار سے مارے جایٔیں گے۔ اَور خُود شہر (کے لوگ) اسیری میں چلے جایٔیں گے۔

18جَب مَیں مِصر کا جُوا توڑوں گا تَب وہ تحفنحِیسؔ کے لیٔے نہایت تاریک دِن ہوگا؛ اَور وہاں اُس کی قُوّت جِس پر اُسے فخر ہے ختم ہو جائے گی۔ اُس پر گھٹا چھا جائے گی، اَور اُس کے دیہات اسیر ہو جایٔیں گے۔

19اِس طرح میں مِصریوں کو سزا دُوں گا، اَور وہ جان لیں گے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔‘ “

فَرعوہؔ کے خِلاف اعلان

20گیارھویں سال کے پہلے مہینے کے ساتویں دِن یَاہوِہ کا کلام مُجھ پر نازل ہُوا:

21”اَے آدمؔ زاد، مَیں نے شاہِ مِصر فَرعوہؔ کا بازو توڑ دیا ہے۔ اُسے نہ تو باندھا گیا تاکہ تندرست ہو جائے، نہ ہی لکڑی کی پٹّی کا سہارا دے کر لپیٹا گیا تاکہ اُس میں اِس قدر مضبُوطی آ جائے کہ تلوار پکڑ سکے۔

22چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: میں شاہِ مِصر فَرعوہؔ کے خِلاف ہُوں اَور مَیں اُس کے دونوں بازو توڑ دُوں گا، جو تندرست ہے اُسے بھی اَورجو ٹوٹ چُکاہے اُسے بھی۔ اَور تلوار اُس کے ہاتھ سے گرا دوں گا۔

23میں مِصریوں کو مُختلف قوموں میں مُنتشر کر دُوں گا اَور اُنہیں مُختلف ممالک میں بِکھیر دُوں گا۔

24میں شاہِ بابیل کے بازوؤں کو تقویّت بخشوں گا اَور اَپنی تلوار اُس کے ہاتھ میں تھما دُوں گا لیکن مَیں فَرعوہؔ کے بازوؤں کو توڑ دُوں گا اَور وہ اُس کے سامنے ایک سخت زخمی شخص جَیسے موت کے لئے کراہاتا ہے۔

25میں شاہِ بابیل کے بازوؤں کو مضبُوط کروں گا لیکن فَرعوہؔ کے بازو ڈھیلے پڑ جایٔیں گے۔ جَب مَیں اَپنی تلوار شاہِ بابیل کے ہاتھ میں دُوں گا اَور وہ اُسے مِصریوں کے خِلاف اُٹھائے گا تَب وہ جان لیں گے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔

26میں مِصریوں کو مُختلف قوموں میں مُنتشر کر دُوں گا اَور اُنہیں مُختلف ممالک میں بِکھیر دُوں گا۔ تَب وہ جان لیں گے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔“

← حزقی ایل 29 حزقی ایل 31 →