GRACE TEAM UNIVERSITYStudy to shew thyself approved unto God — 2 Timothy 2:15
SCRIBE’S TREASURETHY WORD IS TRUTHPRAISE YE THE LORD

زکریاؔہ 13 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH

The Law

History

Poetry & Wisdom

The Prophets

The Gospels & Acts

The Letters

Prophecy

✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

1234567891011121314
زکریاؔہ 13
گُناہ سے پاکیزگی

1اُس دِن داویؔد کے گھرانے اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں کے گُناہ اَور ناپاکی صَاف کرنے کے لیٔے ایک چشمہ پھوٹ نکلے گا۔

2قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، اُس روز مَیں مُلک سے سارے بُتوں کا نام مٹا دُوں گا اَور کویٔی پھر اُن کو یاد نہ رکھےگا، مَیں جھُوٹے نبیوں اَور ناپاک رُوح دونوں کو مُلک سے خارج کر دُوں گا۔

3پھر بھی اگر کویٔی نبُوّت کرےگا تو اُس کے والدین جِن سے وہ پیدا ہُواہے اُس سے کہیں گے، تُو زندہ نہ رہے گا کیونکہ تُو یَاہوِہ کا نام لے کر جھُوٹ بولتا ہے۔ اَور جَب وہ نبُوّت کرےگا تو اُس کے اَپنے والدین اُسے تلوار سے چھید ڈالیں گے۔

4اُس دِن ہر ایک جھُوٹا نبی نبُوّت کرتے وقت اَپنی اَپنی رُویا سے شرمندہ ہوں گے۔ اَور وہ عوام کو فریب دینے کی غرض سے کمبل والے کپڑے نہ پہنیں گا۔

5بَلکہ ہر ایک شخص کہے گا، مَیں نبی نہیں، کِسان ہُوں؛ اَور لڑکپن ہی سے کاشتکاری میرا خاندانی پیشہ رہاہے۔

6اَور اگر کویٔی اُس سے پُوچھے، تمہارے جِسم پر یہ زخم کیسے ہیں؟ تو وہ جَواب دے گا، یہ زخم مُجھے میرے دوستوں کے گھر میں لگے ہیں۔

چرواہے کا قتل اَور بھیڑوں کا مُنتشر ہونا

7اَے تلوار میرے چرواہے کے خِلاف بیدار ہو! یعنی اُس شخص کے خِلاف جو میرا قریبی رفیق ہے! یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے، چرواہے کو قتل کرو، تاکہ بھیڑیں مُنتشر ہو جایٔیں، اَور مَیں چُھوٹے بچّوں پر اَپنا ہاتھ اُٹھاؤں گا۔

8یَاہوِہ کا فرمان ہے، سارے مُلک میں، دو تہائی لوگ قتل کئے جایٔیں گے اَور ہلاک ہوں گے؛ پھر بھی ایک تہائی لوگ مُلک میں بچے رہیں گے۔

9اُس ایک تہائی لوگوں کو میں آگ میں ڈال کر چاندی کی طرح صَاف کروں گا اَور اُنہیں اَیسے جانچوں گا جَیسے سونے کو جانچا جاتا ہے۔ وہ میرے نام سے دعا کریں گے اَور مَیں اُنہیں جَواب دُوں گا۔ مَیں کہُوں گا، یہ میری اُمّت ہیں، اَور وہ کہیں گے، یَاہوِہ ہی ہمارے خُدا ہیں۔

← زکریاؔہ 12 زکریاؔہ 14 →