GRACE TEAM UNIVERSITYStudy to shew thyself approved unto God — 2 Timothy 2:15
SCRIBE’S TREASURETHY WORD IS TRUTHPRAISE YE THE LORD

گِنتی 33 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH

The Law

History

Poetry & Wisdom

The Prophets

The Gospels & Acts

The Letters

Prophecy

✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

123456789101112131415161718192021222324252627282930313233343536
گِنتی 33
بنی اِسرائیل کی سفر کی منزلیں

1جَب بنی اِسرائیل مَوشہ اَور اَہرونؔ کی قیادت میں دستے بنا کر مُلک مِصر سے نکلے تو اُنہُوں نے اَپنے سفر میں حسب ذیل منزلیں طے کیں۔

2یَاہوِہ کے حُکم کے مُطابق مَوشہ نے اُن کے سفر کی یہ منزلیں درج کر لیں۔ لہٰذا اُن کا مَنزل بہ مَنزل سفر یُوں رہا:

3پہلے مہینے کے پندرھویں دِن یعنی فسح کے دُوسرے دِن بنی اِسرائیل نے رَعمسیسؔ سے کُوچ کیا۔ وہ سَب مِصریوں کی نظروں کے سامنے نہایت دِلیری سے نکل پڑے

4جو مِصری اَپنے پہلوٹھوں کو جنہیں یَاہوِہ نے مار ڈالا تھا دفن کرنے میں مصروف تھے کیونکہ یَاہوِہ نے اُن کے معبُودوں کو بھی سزا دی تھی۔

5بنی اِسرائیل رَعمسیسؔ سے کُوچ کرکے سُکّوتؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔

6اَور سُکّوتؔ سے کُوچ کرکے ایتھامؔ میں جو بیابان کے سِرے پر ہے، خیمہ زن ہویٔے۔

7پھر وہ ایتھامؔ سے کُوچ کرکے بَعل ضِفونؔ کے مشرق کی جانِب پیہاخیروتؔ کو مُڑے اَور مِگدُلؔ کے نزدیک خیمہ زن ہویٔے۔

8تَب اُنہُوں نے پیہاخیروتؔ سے کُوچ کیا اَور سمُندر کے درمیان سے گزر کر بیابان میں داخل ہویٔے اَور ایتھامؔ کے بیابان میں تین دِن کی مَسافات طے کرکے مارہؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔

9مارہؔ سے کُوچ کرکے ایلِمؔ کو گیٔے جہاں پانی کے بَارہ چشمے اَور کھجور کے ستّر درخت تھے اَور وہاں خیمہ زن ہویٔے۔

10پھر وہ ایلِمؔ سے کُوچ کرکے بحرِقُلزمؔ کے کنارے خیمہ زن ہویٔے۔

11اَور بحرِقُلزمؔ سے کُوچ کرکے سِنؔ کے بیابان میں خیمہ زن ہویٔے۔

12دشتِ سِنؔ کے بیابان سے کُوچ کرکے وہ دفقہؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔

13اَور دفقہؔ سے کُوچ کرکے الُوشؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔

14الُوشؔ سے کُوچ کرکے وہ رفیدیمؔ میں خیمہ زن ہویٔے جہاں لوگوں کو پینے کے لیٔے پانی نہ مِلا۔

15رفیدیمؔ سے کُوچ کرکے وہ سِینؔائی کے بیابان میں خیمہ زن ہویٔے۔

16اَور سِینؔائی کے بیابان سے کُوچ کرکے قِبروتؔ ہتّاوہؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔

17قِبروتؔ ہتّاوہؔ سے کُوچ کرکے وہ حَضِیروتؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔

18اَور حَضِیروتؔ سے کُوچ کرکے رِتھمہؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔

19رِتھمہؔ سے کُوچ کرکے وہ رِمّونؔ پیریزؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔

20اَور رِمّونؔ پیریزؔ سے کُوچ کرکے لِبناہؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔

21لِبناہؔ سے کُوچ کرکے وہ ریسّہؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔

22اَور ریسّہؔ سے کُوچ کرکے قہیلاتہؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔

23قہیلاتہؔ سے کُوچ کرکے وہ کوہِ شافِرؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔

24اَور کوہِ شافِرؔ سے کُوچ کرکے حَرادہؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔

25حَرادہؔ سے کُوچ کرکے مقہیلوتؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔

26اَور مقہیلوتؔ سے کُوچ کرکے تحتؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔

27تحتؔ سے کُوچ کرکے وہ تیراحؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔

28اَور تیراحؔ سے کُوچ کرکے مِتقہؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔

29مِتقہؔ سے کُوچ کرکے وہ حشمُونہؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔

30اَور حشمُونہؔ سے کُوچ کرکے موسِیروتؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔

31موسِیروتؔ سے کُوچ کرکے وہ بنی جعقانؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔

32اَور بنی جعقانؔ سے کُوچ کرکے حور ہَگِدّگَادؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔

33حور ہَگِدّگَادؔ سے کُوچ کرکے وہ یُوطباتؔہ میں خیمہ زن ہویٔے۔

34اَور یُوطباتؔہ سے کُوچ کرکے عبرونہؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔

35عبرونہؔ سے کُوچ کرکے وہ عضیُون گیبر میں خیمہ زن ہویٔے۔

36اَور عضیُون گیبر سے کُوچ کرکے صینؔ کے بیابان میں قادِسؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔

37قادِسؔ سے کُوچ کرکے وہ مُلک اِدُوم کی سرحد پر کوہِ ہُورؔ پر خیمہ زن ہویٔے۔

38اَور بنی اِسرائیل کے مِصر سے نکل آنے کے چالیسویں سال کے پانچویں مہینے کے پہلے دِن اَہرونؔ کاہِنؔ یَاہوِہ سے حُکم پا کر کوہِ ہُورؔ پر چڑھ گیا جہاں اُس نے وفات پائی۔

39اَور جَب اَہرونؔ نے کوہِ ہُورؔ پر وفات پائی تَب وہ ایک سَو تئیس سال کا تھا۔

40عَرادؔ کے کنعانی بادشاہ کو جو مُلکِ کنعانؔ کے نِیگیوؔ میں رہتا تھا بنی اِسرائیل کے آنے کی خبر مِلی۔

41کوہِ ہُورؔ سے کُوچ کرکے وہ ضلمُونہؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔

42اَور ضلمُونہؔ سے کُوچ کرکے فُونونؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔

43فُونونؔ سے کُوچ کرکے وہ اوبُوتؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔

44اَور اوبُوتؔ سے کُوچ کرکے مُوآب کی سرحد پر عیّے عباریمؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔

45عیّم عباریمؔ سے کُوچ کرکے وہ دیبونؔ گادؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔

46اَور دیبونؔ گادؔ سے کُوچ کرکے علمونؔ دِبلہ تائیمؔ میں خیمہ زن ہویٔے

47علمونؔ دِبلہ تائیمؔ سے کُوچ کرکے عباریمؔ کے پہاڑوں پر نبوؔ کے مقابل خیمہ زن ہویٔے۔

48اَور پھر اُنہُوں نے عباریمؔ کے پہاڑوں سے کُوچ کیا اَور مُوآب کے میدانوں میں یردنؔ کے کنارے یریحوؔ کے مقابل خیمہ زن ہویٔے۔

49اَور وہاں مُوآب کے میدانوں میں اُنہُوں نے یردنؔ کے کنارے پر بیت یسیموتؔ سے لے کر ابیل شِطِّیمؔ تک اَپنے خیمے کھڑے کئے۔

50تَب یَاہوِہ نے مُوآب کے میدانوں میں یریحوؔ کے مقابل کے یردنؔ کے کنارے پھر مَوشہ سے کہا:

51”بنی اِسرائیل سے مُخاطِب ہو اَور اُن سے کہہ، ’جَب تُم یردنؔ کو عبور کرکے مُلکِ کنعانؔ میں داخل ہو

52تو اُس مُلک کے سبھی باشِندوں کو اَپنے سامنے سے نکال دینا اَور اُن کے تراشے ہویٔے بُتوں اَور ڈھالی ہویٔی مورتیوں کو توڑ ڈالنا اَور اُن کے تمام اُونچے مقامات کو مِسمار کردینا۔

53تُم اُس مُلک پر قبضہ کرکے اُس میں بُودوباش کرنا کیونکہ مَیں نے وہ مُلک تُمہیں دیا ہے تاکہ تُم اُس کے مالک بنو۔

54تُم اَپنی برادریوں کے مُطابق قُرعہ اَندازی کے ذریعہ اُس مُلک کو بانٹ لینا۔ بڑے گِروہ کو زِیادہ مِیراث دینا اَور چُھوٹے کو کم۔ جو حِصّہ قُرعہ اَندازی کے ذریعہ اُن کے نام سے نکلے وہ اُن کا ہوگا۔ تُم اَپنے آبائی قبائل کے مُطابق مِیراث تقسیم کرنا۔

55” ’لیکن اگر تُم اُس مُلک کے باشِندوں کو نہیں نکالوگے تو جِن کو تُم رہنے دوگے وہ تمہاری آنکھوں میں خار اَور تمہارے پہلوؤں میں کانٹے بَن کر رہ جایٔیں گے اَور جِس مُلک میں تُم بسوگے وہاں وہ تُمہیں دِق کریں گے۔

56اَور تَب مَیں تمہارے ساتھ وُہی کروں گا جو میں اُن کے ساتھ کرنا چاہتا ہُوں۔‘ “

← گِنتی 32 گِنتی 34 →