GRACE TEAM UNIVERSITYStudy to shew thyself approved unto God — 2 Timothy 2:15
SCRIBE’S TREASURETHY WORD IS TRUTHPRAISE YE THE LORD

قُضاۃ 17 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH

The Law

History

Poetry & Wisdom

The Prophets

The Gospels & Acts

The Letters

Prophecy

✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

123456789101112131415161718192021
قُضاۃ 17
میکاہؔ کے بُت

1اِفرائیمؔ کے کوہستانی مُلک کے میکاہؔ نام کے ایک شخص نے

2اَپنی ماں سے کہا، ”وہ گیارہ سَو ثاقل چاندی جو آپ سے لی گئی تھی اَور جِس کے متعلّق مَیں نے لعنت کرتے سُنا تھا میرے پاس ہے؛ مَیں نے اُسے لیا تھا۔“ تَب اُس کی ماں نے کہا، ”اَے میرے بیٹے، یَاہوِہ تُجھے برکت دے!“

3جَب اُس نے گیارہ سَو ثاقل چاندی اَپنی ماں کو واپس کی تو اُس کی ماں نے کہا، ”میں خُود ہی اَپنے بیٹے کی خاطِر اَپنی چاندی کو یَاہوِہ کے لیٔے مُقدّس کئے دیتی ہُوں۔ میں اُسے تُجھے واپس دے رہی ہُوں تاکہ تُو اُس سے ایک مُورت تراش سکے۔“

4چنانچہ جَب اُس نے وہ چاندی اَپنی ماں کو واپس کی تو اُس نے دو سَو ثاقل چاندی لے کر سُنار کو دی جِس سے اُس نے بُت بنایا اَور یہ میکاہؔ کے گھر میں رکھ دئیے۔

5اُس شخص میکاہؔ کا ایک بُت خانہ تھا اَور اُس نے ایک افُود اَور چند خانگی معبُود بنائے اَور اَپنے بیٹوں میں سے ایک کو اَپنا کاہِنؔ مُقرّر کیا۔

6اُن دِنوں اِسرائیلیوں کا کویٔی بادشاہ نہ تھا چنانچہ جِس کو جو بھی ٹھیک مَعلُوم ہوتا تھا وہ وُہی کرتا تھا۔

7یہُودیؔہ کے بیت لحمؔ میں جو بنی یہُوداہؔ کے برادریوں کے مُلک کا ایک لیوی جَوان مُقیم تھا

8وہ آدمی یہُودیؔہ کا بیت لحمؔ شہر چھوڑکر چلا گیا تاکہ بُودوباش کے لیٔے کویٔی اَور جگہ تلاش کرے۔ راہ میں وہ اِفرائیمؔ کے کوہستانی مُلک میں میکاہؔ کے گھر پہُنچا۔

9میکاہؔ نے اُس سے پُوچھا، ”تُم کہاں سے آ رہے ہو؟“ اُس نے کہا، ”میں مُلکِ یہُودیؔہ کے بیت لحمؔ شہر کا لیوی ہُوں اَور مَیں بُودوباش کے لیٔے کسی جگہ کی تلاش میں ہُوں۔“

10تَب میکاہؔ نے اُس سے کہا، ”میرے ساتھ رہ اَور میرا باپ اَور کاہِنؔ بَن جا اَور مَیں تُجھے دس ثاقل چاندی سالانہ اَور پہننے کے لیٔے کپڑے اَور کھانا دیا کروں گا۔“

11لہٰذا وہ لیوی اُس کے ساتھ رہنے کے لیٔے راضی ہو گیا اَور وہ جَوان اُس کے اَپنے بیٹوں کی مانند تھا۔

12تَب میکاہؔ نے اُس لیوی کو مخصُوص کیا اَور وہ جَوان بطور کاہِنؔ اُس کے گھر میں رہنے لگا۔

13اَور میکاہؔ نے کہا، ”اَب مَیں جانتا ہُوں کہ یَاہوِہ میرا بھلا کرےگا کیونکہ ایک لیوی میرا کاہِنؔ بَن چُکاہے۔“

← قُضاۃ 16 قُضاۃ 18 →