GRACE TEAM UNIVERSITYStudy to shew thyself approved unto God — 2 Timothy 2:15
SCRIBE’S TREASURETHY WORD IS TRUTHPRAISE YE THE LORD

ایُّوب 12 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH

The Law

History

Poetry & Wisdom

The Prophets

The Gospels & Acts

The Letters

Prophecy

✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

123456789101112131415161718192021222324252627282930313233343536373839404142
ایُّوب 12
ایُّوب

1تَب ایُّوب نے جَواب دیا:

2”بے شک تُم ہی وہ لوگ ہو، جو حِکمت کو ساتھ لے کر مروگے!

3میں بھی تمہاری طرح سمجھ رکھتا ہُوں؛ میں تُم سے کسی طرح کم نہیں۔“ بھلا یہ سَب باتیں کون نہیں جانتا؟

4”میں اَپنے دوستوں کے لیٔے مذاق بَن چُکا ہُوں، حالانکہ خُدا میری فریاد سُن کر جَواب دیتے رہے؛ لیکن مَیں راستباز اَور بےگُناہ ہوتے ہُوئے بھی لوگوں کی ہنسی کا باعث بنا رہا!“

5آسُودہ لوگ بدنصیبی کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وہ اُن کی قِسمت میں لکھی ہُوئی ہے جِن کے قدم پھسلتے رہتے ہیں۔

6ڈاکوؤں کے خیموں کو کویٔی نہیں چھیڑتا، اَورجو لوگ خُدا کو غُصّہ دِلاتے ہیں وہ محفوظ رہتے ہیں، اُن کا معبُود گویا اُن کے ہاتھ میں ہے!

7”جانوروں سے پُوچھو اَور وہ تُمہیں سکھائیں گے، یا ہَوا کے پرندوں سے مَعلُوم کرو اَور وہ تُمہیں بتائیں گے؛

8یا زمین سے پُوچھو تو وہ تُمہیں سِکھائے گی، سمُندر کی مچھلیاں تُمہیں بتائیں گی۔

9اِن سَب میں سے کون ہے جو نہیں جانتا، کہ یہ سَب یَاہوِہ کے ہاتھ کے کام ہیں؟

10ہر مخلُوق کی زندگی اَور تمام بنی آدمؔ کا دَم اُن کے ہاتھ میں ہے؟

11کیا کان باتوں کو نہیں پرکھ لیتا، جَیسا کہ زبان کھانے کو چکھ لیتی ہے؟

12کیا، عمر رسیدہ میں حِکمت نہیں پائی جاتی؟ کیا طویل عمر سمجھ کو پُختہ نہیں کرتی؟

13”خُدا حِکمت اَور قُدرت کے مالک ہیں؛ مصلحت اَور دانائی بھی اُن ہی کی ہے۔

14جسے اُنہُوں نے ڈھا دیا، اُسے کویٔی دوبارہ کھڑا نہیں کر سَکتا؛ جسے اُنہُوں نے قَید کیا، اُسے کویٔی آزاد نہیں کر سَکتا۔

15اگر وہ مینہ روک دیں تو سُوکھا پڑ جاتا ہے؛ اَور اگر وہ اُسے برساتے رہیں تو زمین تباہ ہو جاتی ہے۔

16قُوّت اَور حِکمت خُدا کے ہاتھ میں ہے؛ فریب کھانے والا اَور فریبی دونوں اُن ہی کے ہیں۔

17وہ مُشیروں کو بے نقاب کرتے ہیں اَور مُنصِفوں کو بےوقُوف بناتے ہیں۔

18وہ بادشاہوں کے کمربند اُترواکر اُنہیں لنگوٹ پہناکر غُلام بنا دیتے ہیں۔

19وہ کاہِنوں کے کپڑے اُترواکر اُنہیں جَلاوطن کر دیتے ہیں اَور جابروں کو نیچا دِکھانے ہیں۔

20وہ مُعتبر مُشیروں کے لب سِی دیتے ہیں اَور بُزرگوں کی بصیرت چھین لیتے ہیں۔

21وہ اُمرا پر ذِلّت برساتے ہیں اَور زور آوروں کو خالی ہاتھ کر دیتے ہیں۔

22وہ اَندھیروں میں چُھپے ہُوئے راز آشکار کرتے ہیں، اَور گہرے سایوں کو رَوشنی میں لاتے ہیں۔

23وہ قوموں کو عظمت عطا فرماتے ہیں اَور وُہی اُنہیں تباہ کرتے ہیں؛ وہ قوموں کو وسعت بخشتے ہیں اَور وُہی اُن میں انتشار پیدا کر دیتے ہیں

24وہ دُنیا کے رہنماؤں کے ذہن کند کر دیتے ہیں؛ وہ اُنہیں بے راہ بیابان میں بھٹکا دیتے ہیں۔

25وہ اَندھیرے میں چراغ کے بغیر ٹٹولتے پھرتے ہیں؛ اَور اُنہیں متوالوں کی طرح لڑکھڑاتے رہنے پر مجبُور کر دیتے ہیں۔

← ایُّوب 11 ایُّوب 13 →