ہوشِیعؔ 5 — Urdu
The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)
The Law
History
Poetry & Wisdom
The Prophets
The Gospels & Acts
The Letters
Prophecy
“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39
Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)
1”اَے کاہِنوں یہ سُنو! اَے بنی اِسرائیل دھیان دو! اَے شاہی خاندان! سُنو، تمہارے خِلاف یُوں فیصلہ کیا گیا ہے: تُم مِصفاہؔ میں پھندا، اَور تبورؔ پر پھیلا ہُوا جال بَن گیٔے ہو۔
2باغی خُونریزی میں غرق ہو گئے۔ لیکن مَیں اُن سَب کی تادیب کروں گا۔
3مَیں اِفرائیمؔ کے تمام بھید جانتا ہُوں؛ اَور اِسرائیل بھی مُجھ سے پوشیدہ نہیں ہے۔ اَے اِفرائیمؔ، تُو اَب جِسم فروشی کی طرف مائل ہو گیا؛ اَور اِسرائیل بھی بگڑ چُکاہے۔
4”اُن کے اعمال اُنہیں اَپنے خُدا کی طرف رُجُوع ہونے کی اِجازت نہیں دیتے۔ اُن کے دِل میں جِسم فروشی کی رُوح سمائی ہُوئی ہے؛ وہ یَاہوِہ کو نہیں جانتے۔
5اِسرائیل کی ضِد اُن کے خِلاف گواہی دیتی ہے؛ اَور بنی اِسرائیل، یہاں تک کہ اِفرائیمؔ بھی، اَپنے گُناہوں میں ٹھوکر کھائیں گے؛ اَور اُن کے ساتھ یہُوداہؔ بھی ٹھوکر کھائے گا۔
6جَب وہ اَپنے گلّوں اَور ریوڑوں کے ساتھ یَاہوِہ کی تلاش میں نکلتے ہیں، تو وہ اُنہیں نہیں پائیں گے؛ کیونکہ وہ اُن سے دُورہو چُکے ہیں۔
7اُنہُوں نے یَاہوِہ سے بےوفائی کی ہے؛ کیونکہ وہ ناجائز اَولاد پیدا کرتے ہیں۔ اَب اُن کے نئے چاند کے تہوار اُنہیں اَور اُن کے کھیتوں کو کھا جایٔیں گے۔
8”گِبعہؔ میں نرسنگا، اَور رامہؔ میں قَرنا پھُونکو۔ بیت آوِنؔ میں جنگ کی للکار دو؛ اَے بِنیامین، آگے بڑھ۔
9حِساب کے دِن اِفرائیمؔ ویران ہو جائے گا۔ جو یقیناً ہونے والا ہے اُسے مَیں نے اِسرائیل کے قبائل کو جتا دیا ہے۔
10بنی یہُوداہؔ کے اُمرا اُن لوگوں کی مانند ہیں جو سرحدوں کے نِشان ہٹاتے ہیں۔ مَیں پانی کے سیلاب کی طرح اَپنا قہر اُن پر اُنڈیل دُوں گا۔
11اِفرائیمؔ مظلوم ہُوا، اَور سزا سے روندا گیا، کیونکہ وہ بُتوں کی تقلید پر قانع ہے۔
12مَیں اِفرائیمؔ کے لیٔے کیڑے کے مانند، اَور بنی یہُوداہؔ کے لیٔے گھن کی مانند ہُوں۔
13”جَب اِفرائیمؔ نے اَپنی بیماری، اَور بنی یہُوداہؔ نے اَپنے زخم دیکھے، تَب اِفرائیمؔ نے اشُور کا رُخ کیا، اَور عظیم بادشاہ سے مدد کی درخواست کی۔ لیکن وہ تُجھے شفا نہیں دے سَکتا، نہ تیرے زخم ٹھیک کر سَکتا ہے۔
14مَیں اِفرائیمؔ کے لیٔے شیرببر کی مانند اَور بنی یہُوداہؔ کے لیٔے بڑے شیر کی مانند ہُوں گا۔ مَیں اُنہیں پھاڑ کر اُن کے ٹکڑے ٹکڑے کر دُوں گا اَور چلا جاؤں گا؛ مَیں اُنہیں لے جاؤں گا اَور کویٔی اُنہیں چھُڑانے والا نہ ہوگا۔
15پھر جَب تک وہ اَپنے گُناہوں کا اقرار نہیں کرتے مَیں اَپنے غار کو واپس چلا جاؤں گا۔ وہ میرا چہرہ ڈھونڈیں گے؛ اَور اَپنی مُصیبت میں بڑی سرگرمی سے مُجھے ڈھونڈیں گے۔“
BIBLE