GRACE TEAM UNIVERSITYStudy to shew thyself approved unto God — 2 Timothy 2:15
SCRIBE’S TREASURETHY WORD IS TRUTHPRAISE YE THE LORD

واعظ 11 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH

The Law

History

Poetry & Wisdom

The Prophets

The Gospels & Acts

The Letters

Prophecy

✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

123456789101112
واعظ 11
پانی پر روٹی

1اَپنی روٹی پانی میں ڈال دو، کیونکہ تُم بہت دِنوں کے بعد اُسے پھر پا لوگے۔

2سات کو بَلکہ آٹھ کو حِصّہ دو، کیونکہ تُم نہیں جانتے کہ زمین پر کیا بُلا آئے گی۔

3جَب بادل پانی سے بھرے ہوتے ہیں، تو وہ زمین پر بارش برساتے ہیں۔ کویٔی درخت خواہ وہ جُنوب کی طرف گِرے یا شمال کی طرف، جہاں گرتا ہے وہیں پڑا رہے گا۔

4جو کویٔی ہَوا کا رخ دیکھتا ہے، وہ بوتا نہیں؛ اَورجو کویٔی بادلوں کو دیکھتا ہے وہ فصل کاٹتا نہیں۔

5جَیسے تُم ہَوا کی راہ نہیں جانتے، یہ نہیں جانتے کہ ماں کے رحم میں بچّہ کیسے بڑھتا ہے، وَیسے ہی تُم سَب چیزوں کے بنانے والے خُدا کے کاموں کو نہیں جان سکتے۔

6صُبح کو اَپنا بیج بوؤ، اَور شام کو بھی اَپنے ہاتھوں کو بیکار نہ رہنے دو، کیونکہ تُم نہیں جانتے کہ کون سا کامیاب ہوگا، یہ یا وہ، یا دونوں ہی یکساں برومند ہوں گے۔

جَوانی میں اَپنے خالق کو یاد رکھو

7نُور شیریں ہے، اَور آفتاب کو دیکھنا آنکھوں کو اَچھّا لگتا ہے۔

8خواہ آدمی برسوں زندہ رہے، اُسے اُن سَب سے لُطف اَندوز ہونا چاہئے۔ لیکن تاریکی کے دِنوں کو یاد رکھنا چاہئے، کیونکہ وہ بہت ہوں گے۔ سَب کچھ جو آتا ہے باطِل ہے۔

9اَے جَوان اَپنی جَوانی کے دِنوں میں خُوش رہو، تمہارا دِل تمہارے عالمِ شباب میں تُمہیں مسرُور رکھے۔ تُم اَپنے دِل کی راہوں کی اَورجو کچھ تمہاری آنکھیں دیکھتی ہیں اُس کی پیروی کرو۔ لیکن یاد رکھو کہ اِن سَب باتوں کے لیٔے خُدا تُمہیں عدالت میں لائیں گے۔

10پس غم کو اَپنے دِل سے دُور کرو اَور اَپنے جِسم کی تکلیفوں کو نکال دو، کیونکہ جَوانی اَور جوشِ جَوانی دونوں باطِل ہیں۔

← واعظ 10 واعظ 12 →