عامُوسؔ 2 — Urdu
The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)
The Law
History
Poetry & Wisdom
The Prophets
The Gospels & Acts
The Letters
Prophecy
“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39
Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)
1یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، مُوآب کے تین بَلکہ چار گُناہوں کے باعث مَیں اُسے بے سزا نہیں چھوڑوں گا۔ کیونکہ اُس نے اِدُوم کے بادشاہ کی ہڈّیوں کو جَلا کر راکھ کر دیا تھا۔
2اِس لئے مَیں مُوآب پر بڑی آگ نازل کروں گا جو قِریوتؔ کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔ مُوآب جنگ کی للکار اَور نرسنگوں کی آواز کے شور و غُل کے درمیان مَرے گا۔
3یَاہوِہ فرماتے ہیں، مَیں اُس کے حُکمران کو اُس کے حاکموں کے ساتھ غارت کروں گا۔
4یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، مَیں بنی یہُوداہؔ کے تین بَلکہ چار گُناہوں کے باعث مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔ کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کے آئین کو ترک کر دیا اَور اُن کے قوانین پر عَمل نہیں کیا، اُن کے جھُوٹے معبُودوں نے ہی اُنہیں جِن کی اُن کے آباؤاَجداد پیروی کرتے تھے گُمراہ کیا۔
5مَیں یہُوداہؔ پر آگ نازل کروں گا جو یروشلیمؔ کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔
6یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، بنی اِسرائیل کے تین بَلکہ چار گُناہوں کی باعث مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔ وہ چاندی کے لیٔے راستباز کو، اَور ایک جوڑی جُوتی کی خاطِر حاجت مند کو بیچ دیتے ہیں۔
7وہ کنگال کے سَر کو اَیسا کُچلتے ہیں جَیسے زمین پر دُھول کو روندا جاتا ہے وہ مظلوموں کو اِنصاف نہیں دیتے۔ باپ اَور بیٹا دونوں ایک ہی لڑکی سے ہم بِستر ہوتے ہیں، اَور اَیسا کرکے وہ میرے پاک نام کو ناپاک کرتے ہیں۔
8وہ ہر مذبح کے بازو میں گروی رکھے ہُوئے کپڑوں پر لیٹتے ہیں۔ اَور اَپنے معبُودوں کے گھر میں جرمانے کی رقم سے مَے نوشی کرتے ہیں۔
9مَیں نے ہی اُن کے سامنے امُوریوں کو نِیست و نابود کیا، حالانکہ امُوری دیودار کی طرح اُونچے اَور بلُوط کے درخت کی مانند مضبُوط تھے۔ ہاں مَیں نے ہی اُوپر سے اُن کا پھل اَور نیچے سے اُن کی جڑیں کاٹ دی۔
10اَور مَیں ہی تُمہیں مِصر سے باہر نکال کر لایا، اَور چالیس بَرس تک بیابان میں تمہاری رہبری کرتا رہا، تاکہ تُم امُوریوں کے مُلک پر قابض ہو جاؤ۔
11یَاہوِہ فرماتے ہیں، مَیں نے ہی تمہارے بیٹوں میں سے نبی اَور تمہارے جَوانوں میں سے نذیر برپا کئے۔ اَے بنی اِسرائیل، کیا یہ سچ نہیں ہے؟
12لیکن تُم نے نذیروں کو مَے پلائی اَور نبیوں کو حُکم دیا کہ نبُوّت نہ کریں۔
13اِس لئے اَب مَیں تُم کو اَیسا کُچل دُوں گا جَیسے گلّے سے بھری ہُوئی گاڑی کُچلتی ہے۔
14تیز رفتار سے دَوڑنے والا بھی نہ بچنے پایٔےگا، اَور زورآور کی طاقت جاتی رہے گی، اَور سُورما بھی اَپنی جان بچا نہ سکےگا۔
15تیر اَنداز کھڑا نہ رہ سکےگا، اَور تیز دَوڑنے والا فَوجی بھی بھاگ نہ پائے گا، اَور گُھڑسوار بھی اَپنی جان نہ بچا سکےگا۔
16اُس دِن بڑے بڑے سُورما بھی اَپنے کپڑے چھوڑکر بھاگ جائیں گے۔ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔
BIBLE