GRACE TEAM UNIVERSITYStudy to shew thyself approved unto God — 2 Timothy 2:15
SCRIBE’S TREASURETHY WORD IS TRUTHPRAISE YE THE LORD

1 تواریخ 8 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH

The Law

History

Poetry & Wisdom

The Prophets

The Gospels & Acts

The Letters

Prophecy

✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

1234567891011121314151617181920212223242526272829
1 تواریخ 8
بنی ںبِنیامینی شاؤل کا نَسب نامہ

1بِنیامین کا پہلوٹھا بیٹا بَیلعؔ تھا۔ اَشبیلؔ اُس کا دُوسرا بیٹا اَور احرحؔ تیسرا بیٹا تھا۔

2نُوحاہؔ چوتھا اَور رافاؔ پانچواں تھا۔

3بَیلعؔ کے بیٹے: ادّارؔ، گیراؔ، اَبِیہُودؔ،

4ابیشُوعؔ، نَعمانؔ اَور احوحؔ

5اَور گیراؔ، شپوپانؔ اَور حُورامؔ۔

6اہُودؔ کے بیٹے جو گِبعؔ میں رہنے والوں کے آبائی خاندانوں کے سربراہ تھے اَور جنہیں اسیر بنا کر مناحاتؔ لے جایا گیا تھا وہ یہ تھے:

7نَعمانؔ، اخیاہؔ اَور گیراؔ جِس نے اُنہیں مُلک بدر کیا اَور جِس سے عُزّاؔ اَور اخیہُودؔ پیدا ہُوئے۔

8اَور شحریمؔ سے مُوآب کے مُلک میں اَپنی دونوں بیویوں حُوشیمؔ اَور بعراہؔ کو چھوڑدینے کے بعد جو لڑکے پیدا ہُوئے یہ ہیں:

9اُس کی بیوی ہُودشؔ کے بطن سے یُوبابؔ، ضِبیاہؔ، میشاؔ، اَور ملکامؔ،

10اَور یعُوضؔ، سکیاہؔ اَور مِرمہؔ۔ اُس کے یہ بیٹے آبائی خاندانوں کے سربراہ تھے۔

11اَور حُوشیمؔ کے بطن سے ابِیطوبؔ اَور ایلپعلؔ۔

12اَور بنی ایلپعلؔ: عِبرؔ، مِشعامؔ اَور شیمیدؔ (اُسی نے اُونوؔ اَور لُودؔ شہروں کو بنوایا اَور اُس کے گِردونواح کے دیہات آباد کئے)۔

13اَور بریعہؔ اَور شِمعؔ بھی ایّالونؔ کے باشِندوں کے درمیان آبائی خاندانوں کے سربراہ تھے اَور جنہوں نے گاتؔھ کے باشِندوں کو نکال دیا تھا۔

14اَور اخیوؔ، شاشقؔ، یریموتؔ،

15زبدیاہؔ، عَرادؔ، عیدرؔ،

16مِیکاایلؔ، اِسپاہؔ، یوحا جو بنی بریعہؔ تھے۔

17اَور زبدیاہؔ، مِشُلّامؔ، حزقی، حِبرؔ،

18ایشمیرائی، یزلیہؔ اَور یُوبابؔ جو بنی ایلپعلؔ تھے۔

19اَور یاقیمؔ، زکریؔ، زبدیؔ،

20العینائی، ضِلّیتائیؔ، الی ایل،

21عدایاہؔ، برایاہؔ اَور شمراتھؔ جو بنی شِمعیؔ تھے۔

22اِسفانؔ، عِبرؔ، الی ایل،

23عبدونؔ، زکریؔ، حنانؔ،

24حننیاہؔ، عیلامؔ، عنتوتیاہؔ،

25یفدیاہؔ، پنی ایل جو بنی شاشقؔ تھے۔

26اَور شمشرئیؔ، شحاریاہؔ، عتلیاہؔ،

27یعرشیاہؔ، ایلیّاہ اَور زکریؔ جو بنی یروحامؔ تھے۔

28یہ تمام اَپنے آبائی خاندانوں کے نَسب نامے کے مُطابق سربراہ اَور سردار تھے اَور وہ یروشلیمؔ میں رہتے تھے۔

29اَور گِبعونؔ کا باپ یعی ایل گِبعونؔ میں رہتا تھا جِس کی بیوی کا نام معکہؔ تھا۔

30اَور اُس کا پہلوٹھا بیٹا عبدونؔ تھا اُس کے بعد ضُورؔ، قیشؔ، بَعل، نیرؔ، نادابؔ،

31گدُورؔ، اخیوؔ، زِکرؔ۔

32اَور مِقلوتؔ شِمعہؔ کا باپ تھا۔ یہ بھی اَپنے رشتہ داروں کے نزدیک یروشلیمؔ ہی میں رہتے تھے۔

33اَور نیرؔ سے قیشؔ پیدا ہُوا اَور قیشؔ سے شاؤل اَور شاؤل یُوناتانؔ، ملکِیشوعؔ، ابینادابؔ اَور اشبعلؔ کا باپ تھا۔

34اَور بنی یُوناتانؔ یہ ہیں: مریبعلؔ جو میکاہؔ کا باپ تھا۔

35اَور بنی میکاہؔ: پیتونؔ، ملِکؔ، تاریعؔ اَور آحازؔ۔

36اَور آحازؔ سے یہُوعدّہؔ، یہُوعدّہؔ سے علیمتؔ، عزماوتؔ اَور زِمریؔ پیدا ہُوئے۔ اَور زِمریؔ سے موضاؔ

37اَور موضاؔ سے بِنعہؔ، بِنعہؔ کا بیٹا رافاؔ اَور رافاؔ کا بیٹا ایلعساہؔ اَور ایلعساہؔ کا بیٹا اضیلؔ۔

38اَور اضیلؔ کے چھ بیٹے تھے جِن کے نام یہ ہیں: عزریقامؔ، بوخیرُوؔ، اِشمعیل، شعریاہؔ، عبدیاہؔ اَور حانانؔ۔ یہ تمام اضیلؔ کے بیٹے تھے۔

39اُس کے بھایٔی عیشقؔ کے بیٹے یہ ہیں: اُس کا پہلوٹھا اولامؔ، دُوسرا بیٹا یعُوسؔ، اَور تیسرا الیفلطؔ۔

40اَور اولامؔ کے بیٹے زبردست سُورما اَور تیر اَنداز تھے اَور اُن کے بہت سے بیٹے اَور پوتے تھے جو کُل ڈیڑھ سَو تھے۔ یہ تمام بنی بِنیامین تھے۔

← 1 تواریخ 7 1 تواریخ 9 →